Nusrat Javaid

پاکستانی میڈیا سے ایسے بیان توقع نہ کیجئے : نصرت جاوید

پاکستانی میڈیا سے ایسے بیان توقع نہ کیجئے : نصرت جاوید

دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ کوئٹہ میں ہوجائے تو ہمارے لئے اس کی ممکنہ وجہ بیان کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔ جی ہاں۔ گوادر کو کاشغر سے ملانے والی CPECکو ناکام بنانے کی سازش۔
نقشہ دیکھ کر اگرچہ بآسانی دریافت کیا جاسکتا ہے کہ کوئٹہ گوادر سے کئی کلومیٹر دور ہے۔ فی الوقت اس شہر کے گردونواح میں ایسے صنعتی علاقے بھی موجود نہیں جہاں بیرون ملک بھیجنے کے لئے مصنوعات تیار کرنے کے مختلف النوع کارخانے 24گھنٹے کام کررہے ہوں۔
کوئٹہ کے شمال میں افغانستان ہے۔چمن کی سرحد پار کرنے کے بعد قندھارآتا ہے۔اس علاقے سے ملاعمر نمودار ہوا تھا۔آج بھی افغان حکومت کو سب سے زیادہ مزاحمت اسی علاقے سے دیکھنے کو ملتی ہے۔ صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں کالہذا وہاں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وہاں گھریلو استعمال کی بیشتر اشیاء گوجرانوالہ، وزیر آباد اور گجرات کے کارخانوں میں تیار ہوتی ہیں۔قندھار کو ہرات سے ملانے والی سڑک پر […]

یوپی معرکہ سر کرنے کے بعد مودی کی پالیسی کیا ہو گی

یوپی معرکہ سر کرنے کے بعد مودی کی پالیسی کیا ہو گی

بھارت ہمارا ہمسایہ تو ہے مگر ازلی دشمن بھی مانا جاتا ہے۔اس کی حکمران اشرافیہ کو دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کا قیام آج تک ہضم نہیں ہوا ہے۔ ہماری سلامتی اور بقاءکو زک پہنچانے کا لہذا کوئی موقع وہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔
اسی بھارت کا مگر ایک بہت بڑا صوبہ ہے۔یوپی جس کا نام ہے۔کسی زمانے میں ”متحدہ صوبہ جات اودھ“ کہلاتا تھا،ان دنوں ”اترپردیش“ کا مخفف ہے۔ ا ٓبادی اس کی 22کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں میں اپنے لئے ایک جدا وطن حاصل کرنے کی خواہش1905میں تقسیم بنگال سے جڑے سیاسی قضیوں سے قبل،اسی خطے میں ”ہندی-اُردو تنازعہ“ کی وجہ سے ٹھوس صورتوں میں دُنیا کے سامنے آئی تھی۔
سرسید احمد خان نے اس خواہش کو علمی اور ثقافتی بنیادیں فراہم کرنے کے لئے علی گڑھ کو اپنا مرکز بنایا تھا۔اسی صوبے کے سہارن پور کا ایک جھوٹاسا قصبہ دیوبند بھی ہے جہاں […]

دیوانہ گھر کا سیانا ہوتا ہے: نصرت جاوید

دیوانہ گھر کا سیانا ہوتا ہے: نصرت جاوید

لاکھوں میں تنخواہیں لینے والے اینکر خواتین وحضرات کو ڈھیروں مبارکیں۔جدید ترین ماڈل کی قیمتی گاڑیوں میں اپنے چینلزکے دفاتر پہنچ کر وہاں کے وارڈ روب سے برانڈڈسوٹ اور ٹائیاں نکال کر لگانے کے بعد ایئرکنڈیشنڈ اسٹوڈیوز میں بیٹھ کر کرپشن-کرپشن کے خلاف انہوں نے کئی برسوں سے جودہائی مچارکھی ہے، اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔ پارسائی فروشوں کے پیغام نے ہمارے نوجوانوں کے دلوں میں آگ لگادی ہے۔ وہ کسی بھی سیاست دان کو دیکھ کر اس پر آوازیں کستے ہیں۔ اسے مارنے کو دوڑتے ہیں۔سیاست میں رہتے ہوئے اب بھی اگر اپنی جان بچانے کی کوئی راہ باقی رہ گئی ہے تو وہ تحریک انصاف میں شامل ہوکر پاک صاف ہوجانا ہے۔ اسی جماعت سے ایک ملتا جلتا برانڈ ’’پاک سرزمین پارٹی‘‘ کے نام سے کراچی میں بھی متعارف ہوچکا ہے۔ مصطفےٰ کمال کی چلائی ہوئی ایک ہٹی ہے۔ وہاں پہنچ کر سرنگوں کردیں تو انیس […]

سچ نہیں بول سکتے تو خاموش رہیں: نصرت جاوید

سچ نہیں بول سکتے تو خاموش رہیں: نصرت جاوید

پاکستان سے ہزاروں میل دور کئی سمندروں کے پار ایک ملک ہے ۔امریکہ اس کا نام ہے۔ ان دنوں اس کا صدر بارک اوبامہ نام کا ایک شخص ہے۔ چند روز قبل اس نے اپنی فوج کو تحریری طورپرحکم دیا کہ افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کا سراغ لگاکر اسے قتل کردیا جائے۔ ڈرون طیاروں کے ذریعے کسی شخص کی ہلاکت کے لئے ایسا حکم عموماََامریکی سی آئی اے کے لئے جاری ہوتا ہے۔ ملااختر منصور کے ضمن میں یہ حکم پوری امریکی وزارتِ دفاع کو دیا گیا۔
ریاستی فرائض اور شہری حقوق سے قطعی ناآشنا اور تحریری آئین وقانون کے تقاضوں کو کبھی خاطر میں نہ لانے والے ہمارے سیاسی اور دوسری نوعیت کے حکمران اور اشرافیہ نے ابھی تک اس پہلو پر غور ہی نہیں کیا کہ ملامنصور کی ہلاکت کا حکم امریکی سی آئی اے کے بجائے وزارتِ دفاع کو کیوں دیا گیا۔ اس اشرافیہ کی […]

advertise