ٹی اوآرز اور سیاسی چالبازیاں :خان فہد خان آف پھولنگر
پانامہ پیپرز میں آف شور کمپنیوں کے مالکان کے نام آنے سے جہاں دنیا بھر میں تہلکہ مچایا وہی پاکستان کی سیاسی صفوں میں ہلچل مچ گئی۔ پانامہ پیپرز نے دو اقساط میں 600کے قریب خفیہ کاروبار کرنے والے پاکستانیوں کے نام شائع کیے ۔ان خفیہ کاروبار کرنیوالوں کی فہرست میں جہاں دیگر پاکستانی کاروباری حضرات،میڈیا،ججوں،سماجی وسیاسی لوگوں کے نام سامنے آئے وہیں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف صاحب کی اولاد بھی کئی آف شور کمپنیوں کی مالک نکلی ۔پانامہ رپورٹ کے مطابق حسن ،حسین اور مریم نواز کے نام پر نو آف شور کمپنیاں رجسٹر ڈ ہیں۔پا نامہ پیپرزمیں ہونے والے انکشافات پر پورا پاکستان تشویش میں مبتلا ہے کہ کمپنیوں کا پیسہ کرپشن کرکے منی لانڈرنگ سے توباہر نہیں لیجایا گیایا ٹیکس چوری کیلئے توآف شور کمپنیا ں نہیں بنائی گئیں ۔ نواز شریف کی اولاد کے نام پر سامنے آنے والی آف شور کمپنیوں کے معاملہ کی […]
Social Media