ائر ٹریفک کنٹرولر کا عالمی دن : اختر سردار چوہدری

زندگی کے بہت سے راستوں میں ایک راستہ نقل و حمل یا ٹرانسپورٹیشن کا ہے، ایک جگہ سے دوسری جگہ تک نقل و حمل افراد کی
بھی ہوتی ہے اور سامان کی بھی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے نقل و حمل کے میدان میں کامیابی حاصل کی ہے اور دور جدید کی تیز رفتار سواریوں کی وجہ سے دنیا سکڑ کر رہ گئی ہے۔ بری، بحری اور فضائی راستوں پر چلنے والی عام سواریوں میں ہوائی جہاز یا طیارے سب سے تیز رفتار وسیلہء سفر ہیں جو ایک وقت میں سینکڑوں افراد اور ہزاروں ٹن سامان کو چند گھنٹو ں میں ہزاروں میل دور پہنچا دیتے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فضائی ٹریفک کنٹرول کرنے والے یعنی ’’ائیر ٹریفک کنٹرول کرنے والے ‘‘ ’’ائیر ٹریفک کنٹرولر‘‘ کا عالمی دن 20اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ ان کو ہم فضائی ناخدا بھی کہ سکتے ہیں ۔ اِس دن کے منانے کا مقصد فضائی […]