Politics

پاکستان تحریک انصاف کا یوم تاسیس انتہائی جوش وخروش سے برسٹل میں منا یا گیا

پاکستان تحریک انصاف کا یوم تاسیس انتہائی جوش وخروش سے برسٹل میں منا یا گیا

عمران خان نے 21 سال پہلے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مورثی سیاست کو دفن کر دیا ۔رانا جہانزیب 
چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔امتیاز بھٹی  
 برسٹل نئی آواز( وسیم ہاشمی سے )  پاکستان تحریک انصاف ساوتھ ویسٹ کی طرف سے برسٹل میں تحریک انصاف کے 21 سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس اور تجدید عہد کا دن منایا گیا جس میں کارکنان  ، عہدیددارن کے علاوہ کمیونٹی کہ بڑی تعداد نے شرکت کی اور کیک کاٹ کر اپنی پارٹی کے ساتھ محبت کا اظہار کیا  اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف یوکےکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ساؤتھ ویسٹ ریجن کے صدر رانا جہانزیب نے کہا ہے کہ چئرمین عمران خان نے21 سال پہلے سیاست میں قدم رکھ کر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موروثی سیاست کو دفن کردیا یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے آج کےورکر کل کے […]

کمیشن کا فیصلہ بھی کھلے دل سے تسلیم کرے گے : رانا بشارت خان سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن بر طانیہ

کمیشن کا فیصلہ بھی کھلے دل سے تسلیم کرے گے : رانا بشارت خان سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن بر طانیہ

بار بار کہتے رہے کہ جو فیصلہ آئے گا قبول کرے گے۔ رانا بشارت علی
اپوزیشن کو منفی پروپیگنڈہ چھوڑ کر ملک کی ترقی میں ساتھ دینا چاہیے

برسٹل نئی آواز ( نامہ نگار ) پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم ہونے لگی ، برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی بھی بڑی بے چینی سے فیصلے کے منتظر تھے آج سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ رانا بشارت علی خان نے نئی آواز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کا کہ اعلی عدلیہ کا فیصلہ خوش آئین ہے اور ہم اسے کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں ہماری قیادت سے لیکر کارکنوں تک یک زباں ہو کر بار بار کہا کہ جو بھی فیصلہ آئے گا اسے بنا کسی اگر مگر کے قبول کیا جائے گا کیونکہ ہمارا دامن صاف شفاف ہے اور ہمیں اداروں پر بھروسہ ہے […]

سوشل میڈیا مسلم لیگی رہنما جاوید لطیف کیخلاف میدان جنگ بن گیا

سوشل میڈیا مسلم لیگی رہنما جاوید لطیف کیخلاف میدان جنگ بن گیا

    عوام کا سوشل نیٹ ورک کی ویب سائیٹ فیس بک پر جاوید لطیف سے مراد سعید کی بہنوں متعلق فحش گفتگو پر معافی کا مطالبہ۔
برسٹل ( وسیم ہاشمی سے ) مسلم لیگی رہنما جاوید لطیف کی مراد سعید کی بہن کے متعلق فحش گفتگو پر پوری دنیا میں بسنے والوں نے ناصرف مذمت کی بلکہ ان کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر خوب کھری کھری سنائی پاکستانیوں نے مذمت کرتے ہوے جاوید لطیف کی بے حیاء ، گھٹیا اور ناقابل برداشتہ گفتگو پر مراد سعید سے معافی مانگنے  کا مطالبہ کر دیا ہے انہوں نے مختلف نوعیت کے کمنٹس لکھ کر اس بات کا اظہار بھی کیا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کے کچھ کم عقل رہنما اس طرح کی فحش گفتگو بے نظیر بھٹو اور دیگر لوگوں کیخلاف بھی کر چکے ہیں اور اب اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے سوشل میڈیا پر […]

ریاض فتیانہ کااین اے 94 این اے 78 سے میدان میں اترنے کا اعلان

ریاض فتیانہ کااین اے 94 این اے 78 سے میدان میں اترنے کا اعلان

پی پی 89،88، 58 میں بھی عوام لیگ میدان میں اتریگی
58 میں شکست خوردہ امیدوار پر حکومتی خزانوں کے منہ کھلے رہے
پیرمحل،مامونکانجن(نئی آواز) سابق ایم این اے و سابق صوبائی وزیر تعلیم مرکزی صدر عوام لیگ ریاض فتیانہ نے پیرمحل اور مامونکانجن سے عوام لیگ میں شمولیت کرنیوالے معززین علاقہ کے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی پی 58 سے احسن ریاض فتیانہ کو ممبر صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود فنڈز سے محروم رکھا گیا ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی جبکہ ہارے ہوئے امیدوار پر حکومتی خزانوں کے منہ کھول دیئے گئے 5 سال دنیا کے اس انوکھے جمہوری عمل کا تماشا دیکھتے رہے جہاں جیتا ہوا امیدوار حلقہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کا منتظر رہا انشااللہ ان سرمایہ داروں کا مقابلہ کرینگے جو ماموں کانجن اور کمالیہ کی ترقی کا راستہ روکتے رہے محرومیوں کا خاتمہ کرینگے حلقہ این اے 78مامونکانجن حلقہ […]

شیخ رشید کی پیشنگوئیاں 2017 ایک بار پھر حکومت کے لئے مشکل

شیخ رشید کی پیشنگوئیاں 2017 ایک بار پھر حکومت کے لئے مشکل

اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد )  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہےکہ نواز حکومت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں جو 2017 کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ اگروزیراعلی شہبازشریف رینجرزکوخود پنجاب میں آپریشن کے لئے د عوت دیتے توا نکی عزت میں اضافہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ جنرل قمرجاویدباجوہ کی تقرری کوابھی 100دن مکمل نہیں ہوئے ہیں
لیکن ان کے وفاقی حکومت سے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کامعاملہ ہویاڈان لیکس ہرسطح پرنوازحکومت اورآرمی چیف کے درمیان تعلقات زیروپوائنٹ پرپہنچ چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 2017حکومت کےلئے بہت ہی مشکل سال ثابت ہوگا۔شیخ ر شید نے کہاکہ اگرنوازحکومت نے آرمی چیف سے اپنے تعلقات بہترنہ بنائے تواس سے نہ صرف حکومت بلکہ عوام کے لئے بھی مسائل پیداہونگے-

آل جمعوں کشمیر مسلم کانفرنس کی برطانیہ میں تقریب سردار عثمان علی خان کی خصوصی شرکت

آل جمعوں کشمیر مسلم کانفرنس کی برطانیہ میں تقریب سردار عثمان علی خان کی خصوصی شرکت

حقیقت کا سامنا کرتے ہوئے سوچ میں تبدیلی لانی ہو گی : سردار عثمان علی خان

آل جمعوں کشمیر مسلم کانفرنس کا مسئلہ کشمیر پر تقریب کا اہتمام
کشمیر کی نمائندہ جماعت آل جمعوں کشمیر مسلم کانفرنس ہی ہے سردار امجد عباسی
سلاؤ نئی آواز ( نامہ نگار ) سلاؤ میں اورسیز پبلسٹی بورڈ آل جمعوں کشمیر مسلم کانفرنس کے چئیر مین سردار امجد عباسی کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق خان کے بیٹے اور ڈیپٹی چیف آرگنائزر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عثمان علی خان نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں چوہدری محمد خان سابق ممبر کشمیر کونسل ، چوہدری بشیر رٹوی، ڈیپٹی میئر سلاو کونسلر عشرت شاہ ،راجہ اسحاق خان ، کونسلر شریف ، کونسلر ریاض بٹ ، شبیر ملک ، جاوید عباسی ، چوہدری زیارت حسین اور ،مسلم کانفرنس اورسیز پبلسٹی بورڈ […]

سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی

سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی

اسلام آباد نئی آواز ( نامہ نگار )  شیخ رشید کے خلاف نااہلی کی درخواست جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ نے منظور کر لی ، مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک شکیل اعوان کی جانب سے 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا اصل نام رشید بٹ ہے ، گوشواروں میں سالانہ تین لاکھ ستر ہزار آمدن ظاہر کرنے والے شخص نے ایک سال میں آٹھ لاکھ کے ہوائی ٹکٹ خریدے ،  شیخ رشید نے پندرہ کنال زرعی زمین کے عوض پندرہ کروڑ کی خریداری ظاہر کی ہے جو حقائق کے خلاف ہے جبکہ انہوں نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے قریب ہزاروں کنال رقبہ اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا ، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اثاثے چھپا کر اور جھوٹ بول کر شیخ رشید صادق اور امین نہیں رہے اس لئے […]

میاں اسدالرحمان نے78ممبران کی حمایت کا دعوی کردیا، چوہدری جمیل گجرکا ایم این اے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ

میاں اسدالرحمان نے78ممبران کی حمایت کا دعوی کردیا، چوہدری جمیل گجرکا ایم این اے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ

میاں اسدالرحمان کے مخالفین پر تابڑ توڑ حملے
کمالیہ نئی آواز (نامہ نگار) ممبرقومی اسمبلی میاں اسدالرحمان کی چیئرمینز و کونسلرز کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا۔ہمارے پاس 78ممبران موجود ہیں ۔ 22دسمبر ضلع کونسل کا الیکشن ہمارا گروپ واضع اکثریت سے جیتے گا مخالفین دو دن کمپئین کرکے شکست کو دیکھ کر بلوں میں گھس چکے ہیں ہم کرپشن مافیا کو بے نقاب کرتے رہینگے لوٹ مار کی سیاست کرنیوالے ناکام ہونگے۔ ہماری انتخابی مہم کل اختتام پذیر ہوجائیگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این خالد وڑائچ کا کہنا تھا ممبرقومی اسمبلی میاں اسدالرحمان پیر قطب علی شاہ علی بابا اور ایم پی اے عبدالقدیر اعوان کی انتھک محنتوں سے الحمداللہ ہم کامیابی کے قریب تر پہنچ چکے ہیں انشااللہ فوزیہ وڑائچ کی کامیابی کے بعد سرکاری دفتروں میں کمیشن ایجنٹس کا صفایا کرینگے میرٹ اور نظام میں شفافیت اولین […]

خیبر پختونخواہ نے وفاقی حکومت اور قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

خیبر پختونخواہ نے وفاقی حکومت اور قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

خیبر پختونخوا میں تلور کے شکار پر پابندی کے بعد صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کی درخواست کے باوجود قطری شہزادوں کو نایاب پرندے کے شکار کی اجازت نہ دی ۔
پشاور نئی آواز ( نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے کے پی کے حکومت  سے درخواست کی گئی تھی کہ کچھ عرصہ کےلیے تلور کے شکار پر پابندی ہٹائی جائے لیکن حکومت نے اس نایاب پرندے کے نسل کو بچانے کی خاطر یہ درخواست مسترد کر دی ہے۔
تر جمان وزیر اعلی ہاوس نے نئی آواز کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال صوبے میں 15 جنوری سے لے کر 15 فروری تک تلور کے شکار کی اجازت دی جاتی ہے اور اس دوران شکاری باقاعدہ لائسنس لے کر شکار کرتے ہیں تاہم اس سال حکومت نے شکار پر پابندی نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ، واضح رہے کہ  آئین کی 18ویں […]

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا ایک روزہ دورہ مظفر آباد

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا ایک روزہ دورہ مظفر آباد

مظفر آباد نئی آواز (نامہ نگار ) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف  نے ایک روزہ  مظفر آباد کا دورہ کیا ۔
دورہ مظفرآباد کے دوران وزیراعظم نواز شریف جموں کشمیر کونسل کے اجلاس کے علاوہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجوزہ اجلاس کی بھی صدارت کی، وزیر اعظم پاکستان اپنے دورے کے دوران کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے متاثر ہونے والے خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیک بھی تقسیم کئے ، نواز شریف نے  آزاد کشمیرکی تعمیرو ترقی کے لیے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان بھی کیا ۔

advertise