میاں فیض احمد خان وٹو ایڈووکیٹ کے بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں ایک پُر خلوص اور باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

نامور سیاسی و سماجی شخصیات اور وکلاء برادری کے علاوہ دوست احباب کی کثیر تعداد میں شرکت۔

کمالیہ (ایڈیٹر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ)ذوالقرنین ملک چیئرمین PERSA پنجاب سمیت ڈیرہ میاں مرتضیٰ بجیدیکا وٹو پر میاں فیض احمد خان وٹو ایڈووکیٹ کے بیٹے اور میاں حسن محمود وٹو ڈسٹرکٹ آفیسر بی آئی ایس پی اوکاڑا کے بھتیجے کی پیدائش کی خوشی میں ایک پر خلوص اور باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ بسلسلہ جشن پیدائش المیر فیض خاں جانشین میاں فیض احمد خان وٹو ایڈووکیٹ، باوقار اور خوبصورت ماحول میں ہونے والی اس تقریب میں شریک تمام مہمانوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔ پُر تکلف ضیافت کے ساتھ سیاسی و سماجی گپ شپ، بھنگڑا اور دوستوں کی طرف سے جشن نے ایک خوبصورت سماں باندھ دیا۔ آنے والے معزز مہمانوں کو میاں حسن محمود، میاں فیض احمد خان، میاں احمد مرتضیٰ وٹو اور میاں محمد مرتضیٰ وٹو نے شاندار انداز میں ویلکم کیا۔ روایتی انداز کی مٹھائیوں سے آغاز کیا گیا۔ اس خوبصورت تقریب میں نمایاں شخصیات میں میاں منظور احمد وٹو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے فرزند ذیشان منظور وٹو، نواب علی کلس سابق چیئرمین ضلع، اختر منیر بھولا سابق چیئرمین بلدیہ، ذوالقرنین ملک چیئرمین PERSA ، بدر جہانگیر مہار ، نواب سلطان وٹو، بابر حسن مانیکا سابق چیئرمین، میاں غلام رسول وٹو سابق امیدوار صوبائی اسمبلی، خالد شاہد بٹر ایڈووکیٹ صدر منچن آباد، محمد احمد وٹو صدر دیپالپور بار، حافظ عاصم فاضلکا سابق چیئرمین، ملک اشرف چنا سابق چیئرمین، میاں انس مصطفیٰ وٹو مروٹ، نواب سلمان اکرم خان گدھوکا، انجم طفیل بھدل سابق چیئرمین، غلام احمد جندیکا سابق چیئرمین، خالد امتیاز وٹو سابق چیئرمین، سید اقبال حسن شاہ سابق چیئرمین، سید نصیر شاہ، قاری محمد احمد شہباز، میاں عمران، ببلو خان، میاں ناصر وٹو، ملک خورشید بدر کے علاوہ متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اور وکلاء برادری شامل ہیں۔ اوکاڑا کے علاوہ بھی نامور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت۔

اپنا تبصرہ بھیجیں