Politics

این اے 118 کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں آگیا

این اے 118 کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں آگیا

لاہور: الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 118 میں دھاندلی کے الزامات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ سنا دیا.
2013 کے عام انتخابات میں این اے 118 سے مسلم لیگ (ن) کے ریاض ملک ایک لاکھ 4 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار حامد زمان کو 43 ہزار ووٹ حاصل ہوئے تھے.
بعدازاں حامد زمان نے ریاض ملک کی اہلیت کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا تھا.
این اے 118 کی انتخابی عذرداری کی سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس (ر) رشید قمر نے کی اور گذشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا.
اس سے قبل مذکورہ کیس کی سماعت جسٹس (ر) کاظم ملک کر رہے تھے تاہم ان کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد اس کی ذمہ داری جسٹس (ر) محمد رشید قمر کو سونپی گئی۔
سماعت […]

تحریک انصاف کا اسمبلی میں مؤثر کردار ادا کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا اسمبلی میں مؤثر کردار ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ 2 سال سے دھرنے اور دیگر ذرائع سے موجودہ حکومت  کے خلاف احتجاج کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں ایک مؤثر حزب اختلاف کے لیے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کرے گی۔
مذکورہ فیصلہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے پارلیمانی اراکین کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا رویہ پی ٹی آئی کے ساتھ غیر جانبدارانہ ہے اور انھوں نے اب تک انھیں چیمبر الاٹ نہیں کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کسی بھی ایجنڈے کو ترتیب دینے کے حوالے سے پی ٹی آئی کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور گذشتہ ڈھائی سالوں میں پارٹی کی جانب سے کسی بھی قرار داد پر کی جانے والی تجویز کو اس کا حصہ نہیں […]

بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ مکمل نتائج آگئے پنجاب میں ن لیگ اور سندھ میں پی پی پی کا راج

بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ مکمل نتائج آگئے پنجاب میں ن لیگ اور سندھ میں پی پی پی کا راج

 

پاکستان کے صوبہ پنجاب 12اور سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے اب تک سامنے آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں حکمراں جماعت مسلم لیگ ن جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے برتری حاصل کی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اب تک پنجاب میں کل 2399 نشستوں میں سے 2042 نشتوں کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں مسلم لیگ ن نے 931، آزاد امیدواروں نے 765، پاکستان پیپلز پارٹی نے 12، تحریک انصاف نے 301 اور جماعتِ اسلامی نے آٹھ نشتسوں پر کامیابی حاصل کی۔
سندھ سے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق کل 1833 نشستوں میں سے 1643 کے نتائج آچکے ہیں۔ پیپلز پارٹی وہاں 884 نشستوں کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ آزاد امیدواروں میں سے 118 کامیاب ہوئے۔ ایم کیو ایم کے بھی 118 اراکین کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن نے سندھ میں 63 اور […]

سندھ میں کل ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی

سندھ میں کل ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ کے آٹھ اضلاع میں 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو منسوخ کر دیے ہیں اور یہ انتخابات 15 دن کے بعد منعقد کروائے جائیں گے۔

منگل کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سیکریٹری بابر یعقوب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سندھ بھر میں 80 سے زیادہ یونین کونسلوں میں انتخابات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات، 707 امیدوار بلامقابلہ کامیاب
یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بعض علاقوں میں نئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا تھا۔ ان اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، جس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے اور اس معاملے میں وہ حالات کا جائزہ لے کر فیصلے کرے۔
سندھ کے جن اضلاع میں انتخابات ملتوی ہوئے ہیں اُن میں حیدر آباد، […]

رکن قومی اسمبلی عابد رضا کے وارنٹ گرفتاری جاری

رکن قومی اسمبلی عابد رضا کے وارنٹ گرفتاری جاری

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری۔
سپریم کورٹ نے گجرات سے منتخب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گجرات سے منتخب رکن قومی اسمبلی عابد رضا کی بریت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی،عدالت نے عابد رضا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ عابد رضا آئندہ سماعت پر پیش ہوں، سپریم کورٹ نے عابد رضا کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت سے مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا،عابد رضا کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں چھ افراد کے قتل کا مقدمہ درج تھا، فریقین سے صلح ہونے پر عابد رضا مقدمے سے بری ہوگئے تھے،سپریم کورٹ نے انسداد دہشتگردی […]

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کانٹے کا مقابلہ

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کانٹے کا مقابلہ

سپریم کورٹ کے احکامات پر منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صوبہ پنجاب اور سندھ میں 19 نومبر کو مزید 28 اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔
اس مرحلے کے لیے انتخابی مہم منگل کو اختتام پذیر ہوجائے گی، جس کے بعد جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

بدین میں الیکشن سے پہلےفوج تعینات
سندھ کے جن 14 اضلاع میں جمعرات کو ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں حیدرآباد، بدین، دادو، جام شورو، مٹیاری، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ، ٹنڈوالہ یار، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر شامل ہیں۔
ضلع سانگھڑ میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
سندھ کے 14 اضلاع میں 13736 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 1047 پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔
یہاں 71 لاکھ 13 ہزار سے زائد ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے جن کے لیے 6473 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں […]

ذاتی مفادات کی خاطر ٹانگیں کھیچنا چھوڑ دیں : نواز شریف

ذاتی مفادات کی خاطر ٹانگیں کھیچنا چھوڑ دیں : نواز شریف

گوجرہ: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے اس لیے ذاتی ایجنڈے پر عمل پیرا عناصر اب دوسروں کی ٹانگیں کھینچنا چھوڑ دیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نواز شریف نے فیصل آباد تا ملتان موٹروے ’ایم فور‘ کے گوجرہ سے شور کوٹ تک دوسرے سیکشن پر کام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا.
تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی سے لاہور موٹروے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، گوجرہ-شورکوٹ سیکشن کا کام مکمل ہونے کے بعد شورکوٹ- خانیوال سیکشن پر کام شروع کیا جائے گا، جبکہ خانیوال سے ملتان سیکشن پر بھی کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا.
نواز شریف نے کہا کہ گوجرہ سے شورکوٹ موٹروے سیکشن کے لیے تجویز کردہ رقم کا تخمینہ 21 ارب روپے تھا لیکن اس میں 4 ارب […]

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر قاتلانہ حملہ : پیپلز پارٹی کے رہنما گرفتار

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر قاتلانہ حملہ : پیپلز پارٹی کے رہنما گرفتار

سندھ کے ضلع بدین میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے قافلے پر مبینہ حملے کے کچھ گھنٹوں بعد رینجرز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دو مقامی لیڈروں کو گرفتار کر لیا۔
رینجرز نے منگل کو پی پی پی کے ایک مقامی الیکشن کیمپ پر چھاپہ مارتے ہوئے عطا حسین جمالی اور ان کے بھتیجے خان صاحب جمالی کو گرفتار کر لیا۔ کیمپ سے تین مسلح پارٹی کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔
اس سے قبل، آج ٹنڈو باگو روڈ پر ذوالفقار مرزا کے قافلے پر حملہ ہوا، جس میں سابق وزیر بچ نکلے۔
ذوالفقار مرزا نے بعد ازاں ایک پریس کانفرنس میں ایم این اے کامل خان، حاجی سائیں بخش جمالی سمیت دوسرے پی پی پی لیڈروں پر حملے کا الزام عائد کیا۔
ڈاکٹر مرزا نے الزام لگایا کہ پی پی پی قیادت بدین میں بلدیاتی الیکشن کے دوران خون خرابا چاہتی ہے۔ ’وہ مجھے بزدل سمجھتے ہیں جو بھاگ […]

ایاز صادق ایک بار پھر کامیاب

ایاز صادق ایک بار پھر کامیاب

قومی اسمبلی میں سپیکر کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کو 31 کے مقابلے میں 268 ووٹوں سے ہرا کر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔
قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدرات میں جاری اجلاس میں خفیہ رائے شماری کے تحت انتخاب ہوا۔ وزیرِ اعظم نواز شریف نے اپنا ووٹ ڈال کر ووٹنگ کا آغاز کیا۔
ایوان میں تحریک انصاف کے لیے علاوہ حزب اختلاف کی تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کیا۔ ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے 20ویں سپیکر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
ایاز صادق نے منصب سنبھالنے کے بعد اسمبلی سے خطاب میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریئن، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ ق، اور جمعیت علماء اسلام سمیت فاٹا کے ارکان اور دیگر سیاسی […]

advertise