جماعت اسلامی کے کارکنان سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں موروثی سیاست پر نہیں : لیاقت بلوچ

رجانہ نئی آواز  (نصیر احمد زین سے)جماعت اسلامی ملک گیر عوامی جماعت ہے جس کے تمام کارکنان سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں جماعت میں موروثی سیاست نہیں ہے ملکی حالات کو بدلنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کے عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلو چ نے رجانہ میں رانجھا ہاؤ س پر پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ سمیت تمام جماعتوں سے تعاون کر کے دیکھ لیا جب بھی کوئی جماعت پاور میں آئی اس نے عوام کو دھوکہ دیا ان حالات میں جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنا الیکشن لڑے گی ہم عوام کے پاس جارہے ہیں جو فیصلہ عوام کریں گے قبول کرتے ہو ئے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے سیاسی اتحاد نہیں ہے بلکہ PTIہمارے بغیر وہاں حکومت قائم نہیں رکھ سکتی ہمارے 3وزراء کی کارکردگی سب سے بہتر ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایمکے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے یہ مکافات عمل ہے الطاف حسین نے پاکستان کو بدنام کیا کراچی کو بدنام کیا اور برطانیہ کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے برطانیہ کو چاہئے کہ وہ الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرے تاکہ پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق کاروائی کی جاسکے مزید برآں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی پھانسیوں پر حکومت کی بے حسی اور سرد مہری پر سخت تشویش ہے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں ہر طرح کی دہشت گردی کروا رہا ہے اور بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو کٹھ پتلی بنایا ہوا ہے پاکستان کو چاہئے کہ وہ بھارت اور بنگلہ دیش سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہو ئے ان کے سفارت خانے بند کرے سی پیک منصوبہ پر انہوں نے کہا حکومت کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس منصوبہ پر سیاست چمکائے پاک چائنا منصوبہ پاکستانی عوام کا منصوبہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں