Entertainment

اب تک کا سب سے مشکل کردار ادا کیا ہے : سوناکشی سنہا

اب تک کا سب سے مشکل کردار ادا کیا ہے : سوناکشی سنہا

بولی وڈ دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ‘اکیرا’ میں ان کا کردار اب تک کا سب سے مشکل کردار ہوگا۔
بولی وڈ لائف کے مطابق سوناکشی کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی فلم کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ فلم اکیرا میں مختلف انداز میں نظر آئیں گی جس کے لیے انہوں نے اپنا کافی وزن بھی کم کرلیا ہے۔
سوناکشی کا کہنا تھا ’میں نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے اور یہ شاید میری اب تک کی سب سے مشکل فلم ہوگی، فلم میں اپنے کردار کے لیے میں نے مہینوں کی ٹریننگ لی ہے‘۔
فلم ‘اکیرا’ میں سوناکشی کے ہمراہ ہدایت کار انوراگ کشیپ بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
اس حوالے سے سوناکشی کا کہنا تھا ’میں نے انوراگ سے مستقل طور پر اداکار بننے کی گزارش کی ہے کیوں کہ انہوں نے فلم میں بہترین انداز سے […]

ڈپریشن فاؤنڈیشن کو سمجھا گیا کہ فلم کی پروموشن ہے

ڈپریشن فاؤنڈیشن کو سمجھا گیا کہ فلم کی پروموشن ہے

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا اپنے مایوسی (ڈپریشن) کے مرض میں مبتلا افراد کی مدد کے لیے فلاحی ادارے کے بارے میں کہنا ہے کہ جب انہوں نے اسے کھولنے کا اعلان کیا تو لوگوں کو یہ کسی فلم کی تشہیر لگا۔
بولی وڈ لائف کو ایک انٹرویو میں اپنے ڈپریشن کے حوالے سے دپیکا کا کہنا تھا ’مجھے امید ہے ایک دن ایسا آئے گا جب ڈپریشن کے بارے میں لوگ بات کر سکیں گے، میں ڈپریشن میں مبتلا رہی ہوں اور اس کے بارے میں کھل کر بات کرنے سے ہی میرا آدھا علاج ہوگیا ۔ اس وقت لوگوں کو لگا کہ میں کسی دوا کی کمپنی کی تشہیر کر رہی ہوں، کچھ نے کہا کہ یہ کسی فلم کی پروموشن ہوگی لیکن میں نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنا چاہی ہے‘۔
2015 میں باکس آفس پر لگاتار کامیابی حاصل کرنے پر دپیکا کا کہنا تھا کہ ’یہ سال […]

فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا

فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا

سنہ  2009 میں فیس بک نے لائیک فیچر متعارف کرایا تھا جس سے صارفین کے لیے دیگر افراد کی فوٹوز پسند کرنا آسان ہوگیا تھا۔
اب اس فیچر کو چھ سال سے زائد ہوگئے ہیں جس دوران آپ اور آپ کے دوست ممکنہ طور پر بھول بھی چکے ہوں گے کہ آپ کتنی تصاویر کو لائیک کرچکے ہیں۔
مگر اب فیس بک کے گراف سرچ کی مدد سے آپ آسانی سے وہ تمام تصاویر دیکھ سکتے ہیں جو آپ، آپ کے دوستوں یہاں تک کہ معروف شخصیات نے بھی گزرے برسوں میں لائیک کی ہو۔
درج ذیل میں اس کا طریقہ کار دیا جارہا ہے۔
سب سے پہلے آپ یہ فیصلہ کریں کہ آپ کس کے بارے میں سرچ کرنا چاہتے ہیں، مثال کے طور پر مارک زکربرگ کو لیں اب فیس بک سرچ بار پر photos liked by Mark Zuckerberg ٹائپ کریں اور انٹر دبادیں۔
اب آپ کے سامنے ایک پیج آجائے گا جس […]

ماڈل گرل کی عدالت واک ہر بار نظر آئے نئے روپ میں

ماڈل گرل کی عدالت واک ہر بار نظر آئے نئے روپ میں

لاہور ہائیکورٹ کی ماڈل ایان علی کی کرنسی سمگلنگ کیس سے بریت کے لئے دائر درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔ ایان علی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کسٹمز انٹیلی جنس نے ایان علی کیخلاف پانچ لاکھ ڈالر کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ کسٹمز حکام نے ایان علی کو راولپنڈی ایئرپورٹ کے اس مقام سے گرفتار کیا جہاں جانے کے لئے بورڈنگ کارڈ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ پاکستانی شہریوں کو کرنسی سمگلنگ سے متعلق سٹیٹ بینک کے سرکلرسے متعلق معلوم ہونا ضروری نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام نے ایان علی کو چار ماہ تک غیر قانونی حراست میں رکھا اور ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا۔ ایان علی پر ثبوت پیش کئے بغیر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی اس لیے کسٹم کورٹ کے فیصلے […]

سلمان خان کی 50 ویں سالگرہ پر انکی زندگی سے متعلق کتاب شائع کی جائے گی

سلمان خان کی 50 ویں سالگرہ پر انکی زندگی سے متعلق کتاب شائع کی جائے گی

تازہ خبر ہے کہ بالی وڈ کے ’دبنگ خان‘ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی زندگی کی داستان  شائع کی جائے گی۔
اس سوانح عمری میں سلمان کے کون سے پہلوؤں اور ان کی زندگی سے جڑے واقعات اور شخصیات کو شامل کیا جائے گا یہ تو اسے پڑھنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔
سلمان کی سوانح عمری لکھنے والے دہلی کے صحافی جسیم خان کے بارے میں زیادہ تو کوئی نہیں جانتا ہاں اتنا ضرور ہے کہ یہ کتاب سلمان کی زندگی کی طرح ہی ایکشن سے بھر پور اور خاصی رنگین ہونے والی ہے کیونکہ سلمان خان کی زندگی بھی ایک بلاک بسٹر فلم کی طرح ہی نظر آتی ہے۔
جب سلمان کی فلاپ فلمیں بھی دو سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرتی ہیں تو ان کی زندگی پر مبنی یہ کتاب کیا کمال کر سکتی ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی سلمان خان کے والد کی سالگرہ میں شرکت

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی سلمان خان کے والد کی سالگرہ میں شرکت

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کی 80ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے بھی شرکت کی۔
سلمان خان کے والد سلیم خان ماضی کے بہترین بولی وڈ اسکرین رائٹر تھے۔
انہوں نے جاوید اختر کے ساتھ مل کر کئی بولی وڈ فلموں کی کہانی لکھی جو اپنے دور کی کامیاب فلمیں تھیں جن میں ‘شعلے’، ‘ڈان’، ‘مسٹر انڈیا’ اور ‘دیوار’ شامل ہیں۔
اداکار سلمان خان نے اس موقع پر اپنے والد کی سالگرہ کے لئے ممبئی میں اپنے گھر پر شاندار تقریب رکھی جس میں بولی وڈ سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی بہترین کرکٹر شعیب اختر بھی موجود تھے۔
تقریب میں شعیب اختر کے ساتھ ساتھ بولی وڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون، کبیر خان، ساجد نڈیا والا اور اداکارہ سنگیتا بجلانی موجود تھیں.

شاہ رخ خان اب آپ کو دیکھائی دے گے بگ باس کے سیٹ پر

شاہ رخ خان اب آپ کو دیکھائی دے گے بگ باس کے سیٹ پر

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان پہلی مرتبہ ساتھی اداکار سلمان خان کے مقبول ریئلٹی شو بگ باس کا حصہ بنیں گے۔
بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق بگ باس کی ٹیم کنگ خان شاہ رخ کو سلمان خان کے ساتھ بگ باس میں لانا چا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر سب کچھ توقعات کے مطابق ہوگیا تو شاہ رخ خان اس شو کا پہلی مرتبہ حصہ بنیں گے۔
اس سے قبل سلمان خان نے متعدد بار شاہ رخ کو اپنے شو کا حصہ بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔
شاہ رخ خان اس شو پر اپنی آںے والی فلم ’دل والے‘ کی تشہیر کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شاہ رخ خان اور ان کی فلم ’دل والے‘ کی ٹیم نے سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ کے گانے پر رقص کیا تھا، جبکہ سلمان خان نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ شاہ رخ کے مقبول گانے […]

فلم باجی راؤ مستانی پر پابندی کا مطالبہ

فلم باجی راؤ مستانی پر پابندی کا مطالبہ

بولی وڈ کامیاب ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کو اپنی ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا سامنا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق ہندوستان کی ایک این جی او کے صدر ہیمنت پٹیل کی جانب سے پونے کی عدالت میں فلم کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
وکیل واجد خان کے مطابق این جی او نے فلم میں باجی راؤ اور ان کی دونوں بیویوں کاشی بائی اور مستانی کے کردار کی غلط انداز میں عکاسی کا الزام عائد کرتے ہوئے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق ’باجی راؤ مستانی‘ میں پ
ریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون پر فلمایا ہوا گانا ’پنگا‘ بھی غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’پنگا‘ گانا مراٹھی ثقافت کی پہنچان ہے لیکن فلم میں اس گانے کو آئٹم سانگ کی طرح پیش کیا گیا ہے۔

اس درخواست میں فلم کے […]

بنگلہ دیش میں سوشل میڈیا پیغامات پر پابندی برقرار

بنگلہ دیش میں سوشل میڈیا پیغامات پر پابندی برقرار

بنگلہ دیش حکومت نے اصرار کیا ہے کہ فیس بک اور موبائل میسجنگ ایپس پر تقریباً ایک ہفتہ سے عائد پابندی ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک لاگو رہے گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جنگی جرائم کے مرتکب دو اپوزیشن رہنماؤں کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے پر ملک میں ممکنہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے گزشتہ بدھ کو فیس بک، واٹس ایپ اور وائبر سروس بلاک کر دی تھی۔
ٹیلی کام ریگولیٹرز نے کہا کہ اتوار کو ہونے والی دونوں پھانسیوں کے باوجود پابندی برقرار رہے گی۔
بنگلہ دیش ریگولیٹری کمیشن کے ترجمان ذاکر حسین نے منگل کی شام پابندی ختم ہونے کی میڈیا قیاس آرائیوں کی تصدیق کرنے سے انکار کیا۔
مبصرین کے مطابق، پابندی کا مقصد اپوزیشن پارٹیوں کو احتجاجی جلسے منعقد کرنے سے روکنا ہے۔
یاد رہے کہ ریگولیٹر نے جنوری میں بھی حکومت مخالف مظاہروں میں بڑے پیمانے پر کارکنوں کو سرگرم کرنے […]

پاکستان کے نامور شاعر انتقال کر گئے

پاکستان کے نامور شاعر انتقال کر گئے

پاکستان کے نامور شاعر اور ریٹائرڈ بینکار جمیل الدین عالی کراچی میں انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 90 سال تھی۔ وہ ایک نجی ہپستال میں زیر علاج تھے جہاں پیر کی دوپہر کو ان کا انتقال ہوا۔
جمیل الدین عالی کی پیدائش 20 جنوری 1925 کو نواب امیرالدین کے گھر ہوئی۔ انھوں نے دہلی سے اکنامکس میں بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی اور بعد میں وزارتِ کامرس میں اسسٹنٹ کے طور پر ملازمت اختیار کی۔
برصغیر کی تقسیم کے بعد جمیل الدین عالی نے اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کی اور یہاں سول سروس میں شامل ہوئے۔ کراچی یونیورسٹی سے ایف ای ایل اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1966 میں انھوں نے نیشنل بینک میں ملازمت اختیار کی جہاں سے نائب صدر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔ اس دوران وہ نیشنل بینک کے مشیر کے علاوہ وزیرِ مالیات غلام اسحاق خان کے ساتھ بھی […]

advertise