آج سے سو سال بعد فیس بک پر کیا ہو گا اور کتنے لوگوں کی تفصیلات ہو گی

نئی آواز ( افضال جٹ ) اب سے سو سال کے بعد فیس بک کے پاس 500 ملین ایسے لوگوں کے اکاؤنٹس ہوں گے ۔ جو دنیا سے گزر چکے ہوں12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o گے ۔  ایک عام سیل فون پر ایک ٹوائلٹ کموڈ سے زيادہ جراثیم ہوتے ہيں ۔ اس وقت یو ٹیوب پر اتنی ویڈیوز پڑی ہیں کہ ان سب کو مسلسل ایک بار دیکھنے کے لیے ۱۰۰۰ سال لگیں گے ۔ سونف کا بیج ہاتھ کی چٹکی سے زمین میں دبایا جائے تو سونف کا پودا اگتا ہے اگر یہ بیج ہاتھ سے گر کر زمین میں دفن ہوجائے تو سویا بن جاتا ہے۔

چھوئی موئی (لاجونتی) ایک چھوٹا سا نسوانی حیاء والا پودا ہے اسے عورت چھو لے تو اس کو کوئی اعتراض نہیں لیکن مرد اس کی طرف دیکھ بھی لے تو اس کے پتے اور پھول فوراً بند مٹھی بن کر سکڑ جاتے ہیں۔ پودوں اور درختوں میں بھی مذکر مونث ہوتے ہیں کچالو، اروی فیملی میں مذکر ہے۔ رقبہ کے لحاظ سے دنیا میں سب سے چھوٹا ملک مناکو ہے- کسی عام کاغذ کے صفحہ کو آپ سات مرتبہ سے زیادہ آدھا تہہ نہیں کرسکتے۔ ٹرائی کر دیکھیں۔ دنیا کے 3 سب سے امیر آدمیوں کی دولت دنیا کے سب سے غریب ملکوں میں رہنے والے 600 ملین لوگوں کی سالانہ آمدنی سے زیادہ ہے۔ دنیا میں سب سے پہلے قلم حضرت ادریس علیہ السلام نے استعمال کیا-
کیا آپ جانتے ہیں سانپ مور کی مرغوب غذا ہے-

دنیا میں سب سے زیادہ ایجادات تھامس ایڈیسن نے کیں جن کی تعداد ایک ہزار سے بھی زیادہ ہے جن میں زیادہ مشہور ، بلب ، گراموفون ، سنیما مشین، ٹیلی گراف ، پرنٹنگ مشین، بٹر پیپر وغیرہ ہیں۔ نیلے دائرے والے آکٹپس صرف ایک گولف کی گیند کے سائز جتنے ہوتے ہیں لیکن اِن کا زہر کافی طاقتور ہوتا ہے اور کسی بالغ انسان کو مِنٹوں میں مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں