Articles

رشوت لینے اور دینے والا جہنمی ہے : تحریر : اختر سردار چودھری

رشوت لینے اور دینے والا جہنمی ہے : تحریر : اختر سردار چودھری

کرپشن کیا ہے ؟ ہم رشوت لینے اور دینے کو کرپشن کہتے ہیں ۔ہر عمل جو قانونی ، سماجی ،معاشرتی ،ا خلاقی اور مذہبی قوانین و ضوابط سے ہٹ کر ہو وہ کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔کرپشن ایک بیماری ہے اور یہ معمولی نہیں ایک خاص قسم کی چھوت کی بیماری ہے جو کسی ایک سے دوسرے کو منتقل ہوجاتی ہے اور بڑھتی ہوئی پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ اس بیماری کا علاج کیسے ممکن ہے؟ کرپشن سے پاک کرنے کے لئے اینٹی کرپشن کاعالمی دن منایا جاتا ہے، آگاہی مہم چلائی جاتی ہے۔اس دن کی مناسبت سے ٹی وی پروگرام کئے جاتے ہیں اخبارات میں خصوصی ایڈیشن شائع کئے جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 31 اکتوبر2003 ء میں اعلان کیا تھا کہ ہر سال نو دسمبر کو اینٹی کرپشن ڈے منایا جائے، اس طرح پہلی بار اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر […]

قفس میں رقص‘‘میں رقاص کہانیاں”  تحریر حسیب اعجاز عاشر

قفس میں رقص‘‘میں رقاص کہانیاں” تحریر حسیب اعجاز عاشر

ناسائی سے بات کا آغاز ہو تو میری یاداشت اتنی اچھی تو نہیں مگر جو دل میں گھر کرلیتے ہیں تو اُنکی ہر ادا ہر بات کسی نہ کسی بہانے یاد رہ ہی جاتی ہے ۔یہ10جون 2014کی بات ہے ،جب میں ایک آن لائن بلاگ پر طبع آزمائی میں مصروف تھا تو ’’زندگی اک سفر ہے‘‘ کے عنوان سے ایک دلکش تحریر مجھے موصول ہوئی یہ بڑے خوبصورت انداز میں لکھا گیا سات پیراگراف پر مشتمل ایک کالم تھا،نہیں !بلکہ ملتان سے اسلام آباد تک کا سفرنامہ تھا۔۔،نہیں ۔۔بلکہ یہ بھی نہیں۔۔ وہ ملک و قوم کی حالت زار پرایک محب وطن کا نوحہ تھا،اُس تحریر میں اُسکی حقیقت پسندی،صاف گوئی ،بے لاگ اندازِ بیان نے مجھے بہت متاثر کیا۔ مجید احمد جائی کو یہ جان کو حیرت ہو گی کہ اُس کی وہ تحریر آج بھی میرے پاس محفوظ ہے ۔ ۔بس تبھی سے ہماری دوستی کا آغاز ہوا […]

پا کستان سمیت پوری دنیا میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال لمحہ فکریہ : اختر سردار چوہدری

پا کستان سمیت پوری دنیا میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال لمحہ فکریہ : اختر سردار چوہدری

یکم دسمبر2016ء ا یڈز کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر 
موذی بیماری ایڈز سے بچاؤ۔ احتیاطی تدابیر سے ممکن ہے! 
پا کستان سمیت پوری دنیا میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال لمحہ فکریہ

ایڈ ز ہے کیا؟اس کی علامات کیا ہیں؟اسباب اور علاج کے بارے میں اور سب سے اہم اس کی وجوہات بارے لوگوں میں شعور و آگاہی فراہم کرنے کے لئے ہے ۔ ایڈز ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، جسے ایچ آئی وی کہتے ہیں، جس میں یہ وائرس ہو اس کی قوت مدافعت ختم ہو جاتی ہے، یعنی بیماریوں کے خلاف جو قوت ہوتی ہے، وہ ختم ہو جاتی ہے،AIDS اس وقت کہا جاتا ہے کہ جب HIV کا وائرس یا انفیکشن جسم میں موجود ہو اور ساتھ ہی ساتھ نیچے دی گئی، علامات میں سے ایک سے زیادہ علامتیں بھی پائی جاتی ہوں ۔علامات سے مراد کسی مرض کے اثرات ہوتے ہیں جو مریض […]

تیرا چور مردہ باد میرا چور زندہ باد : سید امجد حسین بخاری

تیرا چور مردہ باد میرا چور زندہ باد : سید امجد حسین بخاری

پانامہ لیکس کے بعد سات ماہ تک یوں خاموشی چھائی رہی گویا حرمت کے ماہ ہوںاور ان میں قتال جائز نہ ہو۔ پھر اچانک حالات نے پینترا تبدیل کیا۔ حکومت پر بجلیاں گرانے کے لئے خیبر پختونخواہ ایک جمع غفیر اسلام آباد میں جمع کرنے کااعلان کیا گیا۔ پنجاب سے عوام کو کیوں نہیں لایا گیا؟ کیوں پنجاب کی ساری قیادت کو بنی گالہ کے محل میں بند کرکے رکھ دیا گیا اور کارکنان کو ٹھٹھرتی شاموں میں سردی اور مچھروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا؟ ان سوالات پر بہت سی تحریریں لکھی جا چکی ہیں اور بعد ازاں میڈیا کی جانب سے بھی سوالات اُٹھائے گئے۔ خیبر پختونخواہ کے صوابی انٹر چینج سے بغاوت کے نعرے بلند ہوتے ہوئے صوبائیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی تو دوسری جانب اسلام آباد کی سڑکوں پر پکڑے جانے کے خوف سے گنڈا پوری شہد کے ڈیلر ز کی […]

ہمارے کالم نگار : پاکستان کے پہلے نا بینا صحافی

نو برس پہلے سعودی سہارا، نو برس بعد قطری سہارا: سید سردار احمد پیر زادہ

ٹھیک آج ہی کے دن نواز شریف سات سالہ جبری جلاوطنی کو توڑ کر 25 نومبر 2007ء کو لاہور ایئرپورٹ اترے تھے۔ اس سے تقریباً ایک ماہ قبل بینظیر بھٹو خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے وطن واپس آچکی تھیں۔ نواز شریف کی زبردستی وطن واپس آنے کی کوشش کو روکنے کے لئے پرویز مشرف نے پانچ دن پہلے یعنی 20 نومبر 2007ء کو سعودی عرب کا اچانک دورہ کیا جس میں انہوں نے سعودی حکام سے منت کی کہ وہ نواز شریف کو دس برس کی مدت ختم ہونے سے پہلے پاکستان واپس آنے سے روکیں۔ اس پر سعودی حکام نے پرویز مشرف کو روکھا سا جواب دیا کہ ”اگر ڈیموکریٹک سوشلسٹ وومن لیڈر بینظیر بھٹو کو واپس آنے کی اجازت مل سکتی ہے تو کنزرویٹو شریف کو بھی واپس آنے کی اجازت ہونی چاہئے“۔ نواز شریف کی یہ واپسی ایک نئے نواز شریف کی آمد تھی۔ ان کی سیاسی شخصیت […]

خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن! اختر سردار چودھری،کسووال

خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن! اختر سردار چودھری،کسووال

خواتین پر تشدد کی بہت سی اقسام ہیں۔ یہ تشدد گھروں میں، گلیوں میں، کام کی جگہوں پر، اسکولوں میں ہوتا ہے۔ اس کی سب سے زیادہ عام شکل گھریلو اور جنسی تشدد کی ہے۔اسقاطِ حمل، نوعمری کی شادیاں، کاروکاری،غیرت کے نام پر قتل بھی دیکھنے میں آتا ہے۔ اس کے علاوہ مارنا،پیٹنا،دھکا دینا،زخمی کرنا،درد پہنچانااورجسم پر تیزاب پھینک دینا،لفظوں سے چوٹ پہنچانا،ذہنی ٹارچر کرنا،عزتِ نفس اور خودداری سے کھیلنا،حقیر سمجھنا،دوسروں کے سامنے بے عزتی کرنا، آزادی سلب کرنا اور دھمکی دینا ہتک آمیز الفاظ کا استعمال، پیسہ نہ دینا، زبردستی جنسی تعلقات قائم کرنا،جنسی طور پر ہراساں کرنااورچھیڑ چھاڑ کرناوغیرہ شامل ہیں۔
پاکستان میں ہر ایک گھنٹے دو خواتین گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق نوے فیصد خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان خواتین کے لیے تیسرا خطرناک ترین ملک ہے۔ پاکستان میں ہر روز چھ خواتین کو اغوا اور چھ […]

عاشق رسولﷺ امام احمدرضاخان الشاہ بریلوی

عاشق رسولﷺ امام احمدرضاخان الشاہ بریلوی

عاشق رسولﷺ امام احمدرضاخان الشاہ بریلوی
جب بھی دین میں کوئی بگاڑپیداہوتاہے تواللہ تعالیٰ اپنے بندہئ مومن کوبھیجتاہے جواللہ تعالیٰ کی مددسے دین ِ متین کااحیاء کرتاہے۔سرکاراعظمﷺ کی مُردہ سنتوں زندہ کرتاہے۔دین ِ متین کی جوشکل مسخ کردی گئی ہوتی ہے اس کوصحیح حالت میں لاکرحق اورباطل کے درمیان فرق واضح کرتاہے ایسے ہی خاصان ِ خدامیں سے ایک ہستی اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخانصاب محدّث بریلی ؒ کی ذات ہے۔
قرآن مجیدفرقان حمیدمیں ارشادپاک ہے۔وَتُعِزَِّرُوْہُ وُتُوَقّرُہُ وَتُسبحوہُ بُکْرَۃَََ وَاصِیْلاَ۔ترجمہ کنزالایمان اوررسول ﷺکی تعظیم وتوقیرکرو۔اورصبح شام اللہ پاک کی پاکی بولو۔ (پارہ۶۲سورۃ الفتح)درج بالاآیت کریمہ کے پہلے حصے میں اللہ رب العزت نے یہ حکم دیاہے کہ رسول اللہ ﷺکی تعظیم وتوقیرکروان کاادب واحترام کرو۔اس لئے کہ اگرادب ہے توسب کچھ درست ہے اگرایک مسلمان کے دل میں آقادوجہاں سرورکون مکان ﷺکاادب نہیں ہے۔ توچاہے وہ لاکھوں نمازیں پڑھے کروڑوں روپے کی سخاوت کرے، کعبۃ اللہ کاحج کرے،قربانی کرے الغرض جتنی بھی عبادت […]

چاکلیٹ ہیرو وحیدمرادکی 33 ویں برسی : اخترسردار چوہدری

چاکلیٹ ہیرو وحیدمرادکی 33 ویں برسی : اخترسردار چوہدری

دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنے والی ایسی بہت کم شخصیات پیدا ہوئی ہیں ۔ وہ پاکستانی فلمی صنعت کے ایک ایسے عظیم سپر اسٹار ہیرو تھے،جنھیں پرستاروں نے محبوب کا درجہ دیا ہواتھا۔ ان کے مداح آج بھی ان کی یادوں کو اپنے دلوں میں بسائے ہوئے ہیں۔ وحید مراد نے نے سلور اسکرین کے پردے کے پیچھے سے لوگوں کو مخاطب کیا اور انہیں انسان دوستی، عزت و احترام اور انسانی عظمت کی تعلیمات کا درس دیا۔جبکہ ایک تخلیق کار ذہن ہونے کے ساتھ روایت سے ہٹ پاکستانی معاشرے کی بھر پور عکاسی کرتے ہوئے بہت اچھی، معیاری فلمیں بنائیں اور لاکھوں دلوں میں بس گئے۔۔وحید مرادنئی نسل کے پسندیدہ ہیرو مانے جاتے تھے۔
وحید مراد سیالکوٹ میں 2 اکتوبر 1938ء میں پیدا ہوئے ۔ وہ پاکستانی فلموں کے مشہور ڈسٹری بیوٹر نثار مراد کی اکلوتی اولاد تھے وحید کی والدہ […]

ایک قابل فکر پہلو یہ بھی ہے  کیا کچھ داؤ پر لگایا جاسکتا ہے: اوریا مقبول جان

ایک قابل فکر پہلو یہ بھی ہے کیا کچھ داؤ پر لگایا جاسکتا ہے: اوریا مقبول جان

 
دنیا کی سب سے فعال آبی گزرگاہ “نہر سویز ” ہر سال 5.5- ارب ڈالر کمانے کے باوجود اگر مصر جیسے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں کرسکی اور وہ آج اپنی حیثیت کی بحالی کے لیے “عالمی قرضوں” کی راہ دیکھ رہا ہوتا ہے۔
? تو کیا چین کی مدد سے بننے والی اقتصادی راہداری پاکستان کی تقدیر بدل دے گی…???
? تقریباً200- کلو میٹر طویل اس نہر کی کھدائی 25 ستمبر 1859ء میں شروع ہوئی –
? 10- سال بعد 17 نومبر 1869ء کو اس کا افتتاح ہوگیا۔
?یہ نہر بحراوقیانوس سے متصل بحر قلزم کو اور بحر ہند سے متصل بحرالکاہل کو ملاتی ہے۔
? یوں امریکا اور یورپ کے جہاز 7000 کلو میٹر کے سفر کی بچت کرتے ہوئے اپنی تجارت کو فروغ دیتے ہیں۔
? فرانس کے سفیر فرڈنینڈ ڈی لیس پس Ferdinand De Less-ps نے خلافت عثمانیہ کے والیٔ مصر محمد سعید پاشا سے ایک کمپنی بنانے کی […]

شاعر انقلاب، فیض احمد فیض کی 32 ویں برسی کے موقع پر ایک خاص تحریر : اختر سردار چوہدری کسووال

شاعر انقلاب، فیض احمد فیض کی 32 ویں برسی کے موقع پر ایک خاص تحریر : اختر سردار چوہدری کسووال

متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے! 

      فیض احمد فیض ایک ترقی پسند انقلابی شاعر تھے 13 فروری 1911 ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔سیالکوٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اردو ادب کے دو نام معروف عالمی شہرت یافتہ شعرا ء کا تعلق اس شہر سے ہے۔ایک فیض احمد فیض اور دوسرے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال، فیض احمد فیض کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کے ذکر کے بناں اردو ادب کی تاریخ ادھوری ہے۔دنیائے ادب کے ایک جگمگاتے ستارے،شاعر انقلاب آٹھ کتابوں کے مصنف،درجنوں مشہور نغمات کے خالق،ترقی پسند کے رد کا شاعرفیض کا مختصر تعارف ہے۔آپ کو ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کا شرف مولوی شمش الحق سے بھی ہوا جو علامہ محمد اقبال کے بھی استاد تھے۔آپ نے عربی اور فارسی بھی سیکھی۔بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا اور اسی کالج سے 1932 ء میں ایم […]

advertise