چوہدری مختار احمد نصرت مرحوم کی برسی پر خراج عقیدت ۔۔۔ تحریر : عبدالحنان چوہدری

باپ اولاد کو نازوں سے پالے، بہترین تربیت دے، معیاری تعلیم اور مثالی طرز زندگی فراہم کرے۔ باپ بڑھاپے میں پہنچے علیل ہوجائے اولاد پلکیں بچھا دے، باپ کو آخری ہچکی لیتا دیکھ کر بیٹوں کے حلق میں نوالہ پھنس جائے، باپ دنیا سے چلا جائے بیٹے کے سامنے باپ کا ذکر آئے تو بیٹوں کا چہرہ غمزدہ نظر آئے، آواز نم ناک ہوجائے تو سمجھ لیں اولاد نے باپ کو وہ محبت دے دی جو ایک باپ نے کبھی اپنی اولاد کو دی تھی۔ میرا آغاز افسانوی یا رومانوی نہیں ہے بلکہ حقیقی زندگی میں چلتے پھرتے کرداروں کی کہانی ہے۔ یہ کردار فرزندانِ چوہدری مختار احمد نصرت ہیں۔ کئی ماہ و سال گزر گئے اپنی اولاد بھی جوان ہوگئی مگر وہ اپنے باپ سے اسی شدت سے محبت رکھتے ہیں جو باپ کی زندگی میں تھی۔ سونے کے نوالے کھلانے والے باپ کے پسینے کی ایک بوند کی قیمت بھی نہیں ادا کی جاسکتی مگر فیصل قذافی، عمران احمد نصرت، رضوان احمد چوہدری، کامران احمد نصرت، فرقان احمد نصرت کی اپنے والد مرحوم سے والہانہ محبت باپ کی روح کو تسکین و راحت ضرور دے گی۔ مختار فاؤنڈیشن کے زیر سایہ مستحق خاندانوں کی مدد، سیلاب زندگی کی دل کھول کر مدد کورونا میں مخلوق خدا کی خدمت رمضان المبارک میں مستحقین کی مدد سمیت بے شمار فلاحی کام فرزندان مختار احمد نصرت ہمیشہ فرض سمجھ کر کررہے ہیں۔ کمالیہ میں چوہدری مختار احمد نصرت معروف پولٹری صنعتکار اور اس بزنس کے بانیوں میں سرفہرست ہیں۔ دولت اور پُرتعیش ماحول میں بھی چوہدری مختار احمد نصرت نے اپنے کردار کو مثالی رکھا اور اولاد کی تربیت بھی بے مثال انداز میں کی۔ بے شمار لوگوں کو پولٹری میں سپورٹ کیا خیر کے بے شمار کام بھی کئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کو جگہ دی مسجد مثالی سکول فلاحی ٹرسٹ سمیت خدمات کی ایک لمبی فہرست ہے جس کی سعادت چوہدری مختار احمد نصرت کو رب العالمین نے نصیب فرمائی۔ چوہدری مختار احمد نصرت کے فرزندان ارجمند چوہدری فیصل قذافی، چوہدری عمران احمد نصرت، رضوان احمد چوہدری، چوہدری کامران احمد نصرت، چوہدری فرقان احمد نصرت پانچوں بھائیوں نے باہمی اتفاق و محبت اور والدین کے ادب اور خدمت میں اپنی زندگی کی خوش بختی سمجھ کر نبھایا ہے۔ ایک باپ جو اپنی زندگی میں خیر کے کام کر گیا انسانیت کیلئے خدمت کا کام کر گیا۔ خالق نے اس کی اولاد اس کے بعد صدقہ جاریہ بنادی۔ کئی ماؤں کے ہاتھ چوہدری مختار احمد نصرت کی بخشش کیلئے رب کی بارگاہ میں اٹھتے ہیں اس کی وجہ فرزندانِ چوہدری مختار نصرت ہیں۔ خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں یہی دعاء ہے اس خاندان پر رحمتوں کا سائبان سایہ فگن رہے۔ محبتیں راحتیں مسرتیں برکتیں رشتوں سے ہمیشہ جڑی رہیں۔ فرزندان مختار احمد نصرت پر ان کی والدہ محترمہ کا سایہ ہمیشہ صحت و سلامتی کے ساتھ سلامت رہے۔ چوہدری مختار احمد نصرت مرحوم کی قبر میں رحمت سید کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نزول رہے۔ حشر میں سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سایہء رحمت میں جگہ نصیب ہو۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں