Munnah Hannan

لہو میں بھیگے ارض وطن کے دیوار و در: عبدالحنان چوہدری

لہو میں بھیگے ارض وطن کے دیوار و در: عبدالحنان چوہدری

دل مغموم ہے جگر چھلنی ہے روح گھائل ہے میں کس کے نام لکھوں جو شام وسحر میرے دیس کے باسیوں پہ بیت رہی ہے میرے شہر جل رہے ہیں میر ےلوگ مررہے ہیں سوچتا ہوں کب تک یہ آگ و خون کا کھیل میری دھرتی کی ماوں کا کلیجہ چھلنی کرتا رہیگا مورخ لکھے گا ایسی قوم بھی کبھی اس دھرتی پر آباد تھی جو ظلم پہ ظلم سہتی تھی لاشیں اٹھاتی تھی تعداد میں بھی زیادہ تھے جنگی سازوسامان بھی رکھتے تھے مذمتیں بھی کرتے تھے مگر پھر سب بھول جاتے تھے جب تک نیا سانحہ نہ ہوتا مال روڈ لاہور کا دل ہے کئی اہل سخن نے مال روڈ کی رومانویت جاذبیت اور خوبصورتی پر قلم سے روشنیاں بکھیری محبتوں کے دیپ روشن کئے گذشتہ دنوں اسی مال روڈ کی تارکول کی بنی سڑک کو خون سے سرخ کیا گیا حملہ آوار سینکڑوں لوگوں سے ہوتا ہوا […]

توغنی از ہردو عالم من فقیر : عبدلحنان چوہدری

توغنی از ہردو عالم من فقیر : عبدلحنان چوہدری

توغنی از ہردو عالم من فقیر
حکیم الامت قلندر لاہوری نے عشق کی انتہا کردی علامہ لکھتے ہیں
توغنی از ہردو عالم من فقیر ۔
روزمحشر عذر ہائے من پذیر
گرحسابم راتو بینی ناگزیر
ازنگاہ مصطفی پنہاں بگیر
اے اللہ تو بے پرواہ ذات ھےتمام جہانوں سے-اور میں محتاج فقیر ہوں-ایک اپیل ھے عذر ہے مرے من میں(وہ عذر کیا ھے)(یقینا تونے بندوں کا حساب لینا ھے-مگر حساب کے وقت مرا حساب مرے مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے نہ لینا)اس شعر میں علامہ مرحوم کا خوف خدا اور عشق رسول انتہا پر ہے۔ شفیع المذنبین رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت رب کریم کا احسان عظیم ہے ۔ پروردگار نے کتاب مجید میں فرمایا۔ بیشک ہم نے ایک ایسا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبعوث فرمایا جو ایمان والوں پر بے حد مہربان رحیم اور رروف ہے ۔ شافع محشر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظہور […]

روشنی کے شہر میں اِک چراغ بجھ گیا: منا حنان

روشنی کے شہر میں اِک چراغ بجھ گیا: منا حنان

16 رمضان المبارک کی ڈھلتی شام تھی سورج کی تپش دھیمے دھیمے مانند پڑرہی تھی یوں بھی کراچی کاموسم پنجاب کی نسبت ان دنوں ٹھنڈا اور قدرے بہتر ہے ۔ ہم بھی شہر قائد میں گزشتہ چند دنوں سے ڈیر ے ڈالے ہوئے تھے ۔ سیل فون پہ آنے والے ٹیکسٹ میسج نے پاؤں تلے زمین کھینچ لی ۔ نامور قوال امجد صابر ی لیاقت آباد میں نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے ۔ گویا خبر تھی کہ بجلی بن کہ گری سارا وجود غم سے شل ہو گیا اضطراب اور بے چینی کی سی کیفیت ہو گئی کہ اے ایسا بے ضرر اور عاشق رسول ﷺ انسان بھی کسی کیلئے خطرہ یا نقصان دہ ہو سکتا ہے آؤ دیکھا نا تاؤ کراچی میں موجودگی کو غنیمت جانتے ہوئے لیاقت آباد کی طرف نکل دوڑے اور وہاں کیا مناظر تھے شاید الفاظ اور جذبات بیان نہ کر سکیں […]

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شُہدا کے نا م سلام عقیدت: منا حنان

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شُہدا کے نا م سلام عقیدت: منا حنان

ایک بڑی مقبول زمانہ حکایت ہے ایک طو طا اور طوطی محو پرواز رازونیاز میں مگن دنیا و مافیہا سے بے خبر لمبی اڑانیں بھر رہے تھے کہ اسی اثناء میں آفتاب نے اپنے پَر سمیٹنے شروع کئے تو جوڑے کو اجالا تاریکی میں بدلتا دیکھ کر خیال آیا کہ دن تو بیت گیا اب تو شام بھی ڈھلنے کو ہے اندھیری رات کھلا آسمان او رگھر سے دور گو یا جوڑا متفکرات میں گِرگیا کہ اس دردکا درمان کیسے کیا جائے طے یہ پا یا پرواز ترک کر کے شب بھر کیلئے کہیں کوئی جائے پناہ تلاش کی جائے خاصی تگ و دو کے بعد ایک ویران بیابان گاؤں نظر آیا اور پھر وہی عارضی جائے مسکن قرار پایا۔ڈیر ے ڈالتے ہی طوطی نے روایتِ نسوانی پر عمل کرتے ہوئے طوطے پر پہلے سوال داغ دیا کہ یہ گاؤں غرق کیسے ہوا اس کی رونقیں شادابیاں اور چہک ماند […]

ماہ صیام : انسانیت کی خدمت کا مہینہ: منا حنان

ماہ صیام : انسانیت کی خدمت کا مہینہ: منا حنان

ماہ صیام رمضان المبارک اپنے دامن میں رحمتیں برکتیں عافیت اور مغفرت لئے آ پہنچا ماہ مبارک کا چاندنظرآتے ہی چہار سو ذکر واذکار توبہ و استغفار معافی ومناجات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے کیونکہ سید دوعالم ﷺ نے اس ماہ مقد س کو معافی کا مہینہ قرار دیا اور احکام الٰہیہ کے مطابق بھی رمضان المبارک کو فضیلت اور مرتبت سے نواز ا گیا اور اسی ماہ مبارک میں کتاب لاریب نبی برحق ﷺ پر نازل کی گئی رمضان المبارک کے آغاز سے قبل کراچی میں مخیر حضرات کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم کے دوران خواتین 6 فٹ اونچے جنگلے پر چڑھ گئیں پولیس کو لاٹھی چارج کر نا پڑا سینکڑوں خواتین زخمی ہوئیں ۔یہ رمضان المبار ک میں راشن کی تقسیم کے دوران پیش آنے والا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہر سال حسب روایت یہی کا م ہو تا ہے یہ لو گ تو […]

رقم بڑھاؤ میاں صاحب ہم تمھارے ساتھ ہیں: منا حنان

رقم بڑھاؤ میاں صاحب ہم تمھارے ساتھ ہیں: منا حنان

مشہور واقعہ ہے میاں نواز شریف جلاوطنی کے دور میں جد ہ سے برطانیہ تشریف لائے تو بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی لیگی کارکن استقبال کرنے تشریف لائے کارکنوں کا جوش و ولولہ دیدنی تھا میاں صاحب بھی ایک طویل عرصے کے بعد باہر نکلے تھے کارکنان نعروں کی گونج پھولوں کی برسات کرتے ہو ئے میاں صاحب کو خوش آمد ید کہ رہے تھے اسی اثناء میں کسی بھلے مانس کے منہ سے نکل گیا ،، میاں صاحب قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں ،، میاں نوازشریف نے پیچھے مڑ کر دیکھا کئی سالوں کا غم باپ کی جدائی جنازے کو کندھا نہ تک نہ دینے کا الم ۔اقتدار طاقت کے چھن جانے کا ملال وطن سے دوری گو یا میاں نوازشریف اتنے عرصے بعد اپنائیت پیار کارکنوں کے عزم کو دیکھ کر جذبات پر کنٹرول نہ رکھ سکے اور آنکھیں چھم چھم برسنے لگیں میاں صاحب نے اس […]

یہ کس شاہ کی آمد ہے کہ رن کا نپ رہا ہے

یہ کس شاہ کی آمد ہے کہ رن کا نپ رہا ہے

اول الکلا م تو شاعر سے معذرت کے ساتھ ہم بلا اجازت جرم تخفیفِ شعر کے مرتکب ہوئے ۔دوسرا اصل میں شعر کچھ یوں ہے
کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
رن ایک طرف چرخ کہن کانپ رہا ہے
بات کچھ یوں ہے عثمان نیاز ۔ز وہیب گوندل اور نعمان جاوید کے ہمراہ قافلہ ء شوق ارباب فہم دودانش کی آماجگاہ پاک ٹی ہاؤس کی جانب خراماں خراماں رواں تھا ۔ حسب سابق راستے بھر کارل مارکس جالب و فیض اقبال کے نظریات و افکار پر دھواں دھار گفتگو کرتے منزل پر پہنچے ۔ پاک ٹی ہاؤس میں پہنچ کر آج بھی یوں لگ رہا تھا جیسے وہ سامنے فیض احمد فض سگریٹ سلگائے بیٹھے ہوں اور کہیں سے ساغر پرانابوسیدہ لباس پہنے نکل آیا ہو ۔ اور کہیں ساتھ ٹیبل پرمنیر نیازی اور احمد ندیم قاسمی کے لمس کی خوشبو آرہی ہو اور اہل فکر وذوق کی محفل […]

مطیع الرحمان نظامی معاف کر نا

مطیع الرحمان نظامی معاف کر نا

ابھی سو شل میڈیا پہ ایک تصویر نظر سے گزر ی اور پھر نظر ہی اس پہ جم گئی نظر کے رستے دل میں اتر گئی دل میں خیال آیا اس نورانی وجدانی صورت چہرے پہ ہلکی مسکراہٹ سراپا انوار وتجلیات میں ڈوبا ہوا سفید لباس میں یہ دمکتا پرنور چہر ہ اور اس چہرے پہ خاتم الانبیاء ﷺ کی سُنت گویا کہ تصویر نے دل موہ لیا کہ سفر آخرت اور اس قدر اطمینان او ر سکون گو یا کہ ابھی سوئے ہوں چند لمحوں بعد پھر اٹھیں گے اور قال اللہ قال رسو ل اللہ کی صدا لگائیں گے۔ ابھی تصویر کے سحر میں ہی مسحور تھا کہ برادر محترم بلال لطیف کی کال نے یکسوئی اور تسلسل توڑا اورلائن پہ آتے ہی بولے ۔ انا للہ واناالیہ راجعون ، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمٰن نظامی کو گزشتہ رات بھارت نواز حسینہ واجد کی کٹھ […]

یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا

یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا

جمعرات کی صبح حسب معمول آفتاب کی کرنیں چارسو پھیل رہیں تھیں پرندوں کی چہچہاہٹ نیلگوں آسماں پر سنہر ی کرنوں کی جلوہ گری ہوتے ہی تلاش معاش میں نکلنے والے بندگان خدا اپنے مولائے بزرگ وبرتر کے حضور تسبیح ومناجات کے بعد گھروں سے کوچ کرنا شروع ہو چکے تھے جمعہ خان بھی کلی نوحصار کے کچے گھر میں اپنے آنگن کی رونق نوخیز معصوم کلیوں کے ساتھ ناشتہ میں مشغول اس بات سے بے خبروبے نیاز کے آج اس کی عمر بھر کی کمائی لٹنے والی ہے جمعہ خان ناشتہ کے بعد بچوں کے نان ونفقہ کی تگ ودو میں دکان کی جانب نکل چکا تھا ۔ ابھی سور ج کی تپش آہستہ آہستہ اپنے پر پھیلارہی تھی کہ ایک فون کال نے جمعہ خان کے سر پر قیامت ڈھادی اُسے یوں لگا کہ جیسے آسمان گر پڑا یا زمین پھٹ گئی فون پر اطلاع دینے والا بتا […]

عنبرین بنام ۔جمعیت علمائے اقتدار

عنبرین بنام ۔جمعیت علمائے اقتدار

سر کار دوعالم ﷺ کے دور کی بات ہے جب صحابہ کرامؓ کا ،طے ، قبیلے کے ساتھ رَن پڑا جس میں لشکر توحید فتح یاب ہوا جس میں کچھ لوگ جن میں مردوخواتین جنگی قیدی بنا لئے گئے اور یوں جب یہ قیدی سید دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کئے گئے تو ان میں ایک لڑکی جو ننگے سر آپ کے دربار میں لائی گئی توا س نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ میں اپنے قبیلے کے سردار حاتم کی بیٹی ہوں میرے والد کی سخاوت اور فیاضی کا فارس و عرب میں چرچا ہے ۔ میرے والد کے دربار کے بے شمار دروازے ہیں اور ایک سائل تمام دروازوں سے باربار آتارہے تو بھی میرے والد خالی نہیں لوٹا تے بلکہ خیرات کرتے رہتے ہیں ۔ سید دوعالم ﷺ نے جب اس لڑ کی کی گفتگو سُنی آ پ اپنی جگہ سے کھڑے ہوئے اور اپنی […]

advertise