پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

image

سپر یم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کے صدارتی آرڈیننس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں کیونکہ ریاستی ادارے کی نجکاری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری نہیں لی گئی ، اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے 2 روز قبل صدارتی آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کو ایک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کردیا ہے اوراب پی آئی اے کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت ایک کمپنی کے طورپرکام کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں