عبدالستار ایدھی مکمل صحت یاب ہیں

image

  ایدھی فاﺅنڈیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر  بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی  ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان افواہوں پر کان نہ دھریں۔ عبدالستار ایدھی مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عبدالستار ایدھی کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کریں۔ خیال رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عبدالستار ایدھی کی موت کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جس پر ایدھی فاﺅنڈیشن کے ترجمان کی جانب سے سختی تردید کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں