لاہور کی خواتین کا دولت اسلامیہ میں شمولیت کا انکشاف

image

لاہور ( نئی آواز ) پولیس نے تین خواتین کے  بچوں سمیت شام جا کر شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ میں شامل ہونے کی اطلاعات کی تصدیق کر دی ہے۔
ان افراد کے اغوا کی ایف آئی آر چند ماہ قبل ٹاؤن شپ، وحدت کالونی اور ہنجروال کے تھانوں میں درج کروائی گئی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ معلومات ملی ہیں کہ یہ لوگ کراچی اور گوادر کے راستے ایران سے شام گئے ہیں تاکہ دولتِ اسلامیہ میں شامل ہو سکیں۔
لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نئی آواز لاہور کے بیورو چیف سے بات کرتے ہوئے  بتایا کہ ’پولیس کے پاس تو ان کے اغوا کی ایف آئی آر درج تھی لیکن اب ان میں سے کچھ خواتین کا رابطہ اپنے گھر والوں سے ہوا ہے جنھوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ اطلاع دی ہے کہ وہ اغوا نہیں ہوئیں بلکہ اپنی مرضی سے شام گئی ہیں۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’محکمۂ انسداد دہشت گردی کی مزید تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ خواتین کراچی اور گوادر کے راستے ایران سے شام گئیں تاکہ داعش کے لیے کام کر سکیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں