علم کی اہمیت جاپان میں ایک طالبہ کے لئے ٹرین سروس چلا دی

image

ہوکائیدو جاپان کے شمال میں واقع ایک جزیرہ ہے جہاں پر قائم کامی شراتاکی نامی ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ تین برس سے روزانہ صرف ایک مسافر کے لیے دو ٹرینیں رکتی ہیں۔

یہ دعویٰ چین کے معتبر خبر رساں ادارے سی سی ٹی وی نیوز کی ایک فیس بک پوسٹ میں کیا گیا ہے.

فیس بک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان ریلویز نے آج سے تین برس قبل اس اسٹیشن کو دور دراز ہونے اور مال بردار ٹرینوں کے بند ہونے کی وجہ بند کرنے کا فیصلہ کیا لیکن انتظامیہ نے اپنا فیصلہ اس وقت تبدیل کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ اسٹیشن پر رکنے والی ریل ایک لڑکی کے کالج جانے کا واحد ذریعہ ہے۔

تائیوان ایپل ڈیلی نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ طالبہ روزانہ اس ریل کے ذریعے کالج جاتی ہے تاہم وہ شراتاکی سے نہیں بلکہ کیو-شراتاکی ریلوے اسٹیشن سے صبح سوا سات بجے ریل میں سوار ہوتی ہے اور اس کے ساتھ 10 دیگر ہم کلاس بھی ہوتے ہیں۔

تاہم واپسی پر انہیں تین ٹرینیں دستیاب ہوتی ہیں جن میں سے آخری شام سات بج کر 25 منٹ پر نکلتی ہے۔

جب کہ سی سی ٹی وی نیوز کے مطابق اس وقت جاپان کا یہ ریلوے اسٹیشن صرف ایک مسافر کے لیے پوری طرح سے کام کر رہا ہے اور یہاں روزانہ دو ٹرینیں رکتی ہیں جن کا شیڈول بھی لڑکی کے کالج جانے اور واپس آنے کے وقت کو دیکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔ مذکورہ طالبہ رواں سال 26 مارچ کو اپنے کالج کی تعلیم مکمل کرلے گی اور جاپان ریلویز کے مطابق یہ اسٹیشن اس وقت ایسے ہی کام کرتا رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں