پشاور میں گھر سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں برآمد

پشاور: پہاڑی پورہ کے ایک گھر سے ماں اور 3 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاورکے علاقے پہاڑی پورہ کے ایک گھر سے ماں اور3 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق خیبرایجنسی باڑا سے ہے جنہیں کلہاڑی کے وارسے قتل کیا گیا ہے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں