چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے آج صبح حملہ کیا ۔ حملے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 20 افراد شہید جبکہ 50 کے قریب افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے قبول کر لی گئی ہے۔
حملے کے بعد چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یونیورسٹی کا مختصر دورہ کیا ۔
عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندان کے ساتھ اب کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز اور طلبہ نے ہمت اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس کی وجہ سے بڑے نقصان کا منصوبہ ناکام ہوا نہیں تو یہ دوسرا اے پی ایس ہو سکتا تھا
