آئی جی سندھ کا جرائم پیشہ اور مفرور افراد کے خلاف کریڈ ڈاؤن میں تیزی کا اعلان

image

کراچی ( نیوز ڈیسک ) جرائم پیشہ عناصر اور مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے خلاف کریک ڈاوُن کو مذید تیز کیا جائے ۔ آئی جی سندھ

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے باالخصوص سنگین جرائم میں ملوث ملزمان ، انکے سرپرستوں ، انھیں پناہ دینے والے عناصر سمیت مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانیکے لیئے رینج ٹو رینج ، ضلع ٹو ضلع باقاعدہ روابط اور معلومات کی شیئرنگ کی بدولت انتہائی غیر جانبدارانہ اور سخت کاروائیوں کے احکامات پولیس کو جاری کیئے ہیں ۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے پولیس سے جرائم کے خلاف جاری آپریشنز اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار ملزمان ، انکے عدم گرفتار ساتھیوں سمیت درج مقدمات میں ابتک کی تفتیشی پیش رفت کی تفصیلات طلب کرتے ہںوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تفتیش کے جملہ امور کو موُثر بناتے ہںوئے مقدمات کے جلد منطقی انجام اور ملزمان کو متعلقہ عدالتوں سے مثالی سزاوُں کے عمل کو ممکن بنایا جائے ۔

ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام تھانہ جات ملحقہ حدود اور اس کے تحت شاہراہںوں ، تجارتی و کاروباری علاقوں ، پبلک مقامات وغیرہ سمیت تمام مساجد امام بارگاہںوں ، مزارات ،درگاہںوں کے علاوہ اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات کے اطراف میں مختلف پوائنٹس بناکر روزانہ کی بنیاد پر کم و بیش دو گھنٹہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کے اقدامات کو یقینی بنائیں اور سیکیورٹی کے جملہ امور اس امر کا خاص خیال رکھا جائے کہ افسران و جوان ڈیوٹی پوائنٹس کو ہر گز خالی نہیں چھوڑیں گے بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری سپروائزری افسران پر عائد کی جاِئیگی ۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ تھانہ جات میں موجود رجسٹروں کی باقاعدگی سے ترتیب سمیت فورتھ شیڈول لسٹ پر قانون کے مطابق عمل درآمد کا متعلقہ ایس ایچ اوز کو پابندبنایا جائے اور اس حوالے سے کوئی بھی غفلت لاپروائی برداشت نہ کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں