حملے میں غیر ملکی ہاتھ ہو سکتا ہے اس بات کا قوی امکان ہے

اسلام آباد ( نئی آواز ) پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں غیر ملکی عناصر کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ انڈیا کے خفیہ ادارے پاکستان خصوصاً بلوچستان اور کراچی میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انڈین بحریہ کے حاضر سروس افسر کل بھوشن یادیو کااعترافی بیان اس حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں