پیر محل سے آج کے حالات و واقعات : مکمل خبریں

پیر محل :::( نیوز ڈیسک ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل کا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ عطائیوں کے خلاف آپریشن تین کلینک سیل تفصیل کے مطابق ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل نے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ عطائیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سندھلیانوالی میں محمد یعقوب اور چک نمبر684/25گ ب میں محمد رفیق ، جبکہ غوثیہ آباد پیرمحل میں بسمہ اللہ کلینک کو سیل کرکے ان عطائی کلینکس سے سے برآمدہ ادویات کے سیمپل لے کر لیبارٹری کو ارسال کردیے ۔

پیرمحل :::،سڑک کے مختلف حادثات میں دس افراد زخمی ہونے سمیت لڑائی کے مختلف واقعات میں 12افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق سڑک کے مختلف حادثات میں دس افراد جن میں عبدالرؤف وغیرہ لڑائی کے مختلف واقعات میں 12افراد جن میں نسیم اسلم زوجہ یٰسین ، وغیرہ شدید زخمی ہوگئے ۔

پیر محل :::  نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل انتظامیہ کی عدم توجہی یا غفلت پیر محل  کے وسط میں موجود غنی پلازہ بازار دکا ن کے مالکان بازاروں میں اپنی دکانوں کے سامنے فٹ پاتھ کرائے دیکرہزاروں روپے کرایہ لاکھوں روپے سیکورٹی وصول کرلی تجاوزات کی بھر ما ر سے شہریوں کا بازاروں سے گزرانامحال انتظامیہ کا چند مخصوص دکانوں پر تجاوزات کے نام پر دھاوا ،، رکاوٹ ڈالنے والی تجاوزات او رگلیوں کو دور کیا جائے جبکہ تجاوزات کی آڑ میں تاجران کو تنگ کرنے سے گریز کیاجائے چوہدری محمدطارق مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل تفصیل کے مطابق نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل انتظامیہ چوہدری طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل کی سربراہی میں صدر بازار پیرمحل میں چند مخصوص دکانوں کے خلا ف تجاوزات کی آڑ میں آپریشن کرکے سامان قبضہ میں لیا گیا مگر شہر کے وسط میں موجود غنی پلازہ پیرمحل کے اردگرد کی دکانوں اور بازار میں دکانداروں نے فٹ پاتھ پر شیشہ جات کے مستقل کیبن بناکر ہزاروں روپے ماہانہ کرایہ اور لاکھوں روپے سیکورٹی وصول کرکے شہریوں کا گذرنا محال کررکھا ہے ان دکانوں کے آگے موٹرسائیکل کاریں اور ریڑھیاں کھڑی ہونے سے سڑک مکمل طورپر بند ہوجاتی ہے جس سے راہگیروں اور دکانداروں کے درمیان لڑائی معمول بن چکی ہے مگر نان تحصیل ہیڈ کوآرٹر انتظامیہ عوامی مفاد کی بجائے اپنے مفاد میں چندمخصوص دکانداروں کے خلاف کاروائی کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا عندیہ دے دیتا ہے اللہ چوک پیرمحل میں شا م کے بعد کئی بار تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کئے گئے مگر ہر بار تاجروں کے روپ میں بازاروں میں کرائے کے نام پر بھتہ وصول کرنے والا تجاوزات مافیا دوبارہ اپنی اپنی دوکانوں کے سامنے سٹال اور پتھارے قائم کروا دیتے ہیں۔جس کے سبب شہر کے وسیع ترین بازار سکڑ کر تنگ و تاریک گلیوں کا منظر پیش کرنے لگتے ہیں پیرمحل کے شہریوں نے کمشنرفیصل آباد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اے سی پیرمحل سے مطالبہ کیا ہے کہ غنی پلازہ پیرمحل روڈ سمیت شہرمیں موجود ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔

پیرمحل ::: اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلامی تعلیمات پر عمل ہوا ہونا ہر مسلمان پر فرض ہے اسی میں اس کی نجات اور بقاء ہے محبت رسولﷺ کے رشتے سے وابستگی ہی مومن کی اصل متاع اور جز ایمان ہے غلامان مصطفی نے جذبی عشق رسول ﷺسے لبریز ہوکر ہر باطل قوت کا مقابلہ کیا قوم کے مسائل کا اور ملک کی بقاء صرف اور صرف نظام مصطفی ﷺ میں مضمر ہے آج بدقسمتی سے مسلمانوں نے اﷲ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی بجائے اغیار کی رسوم و رواج پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے حاجی شفقت رسول چیئرمین مارکیٹ کمیٹی پیرمحل سابق ڈپٹی کنویئنر ضلعی اسمبلی سابق ناظم۔

پیر محل ::: 15سال گذرنے کے باوجود نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل میں سینٹری انسپکٹرتعینات نہ کیاجاسکا تفصیل کے مطابق پیرمحل نان تحصیل ہیڈکوآرٹر میں منظور احمد داروغہ جوکہ اپنی ریٹائر ڈمنٹ پوری کرکے15سال سے ریٹائر ہوچکے ہیں ان کی جگہ عرصہ کوئی سینٹری انسپکٹر تعینات نہ کیاجاسکا جبکہ تحصیل کونسل کمالیہ میں تین سینٹری انسپکٹر ہونے کے باوجود پیرمحل نان تحصیل ہیڈکوآرٹر کی سیٹ خالی چلی آرہی ہے سماجی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور سینٹری انسپکٹر کی خالی آسامی پر کرنے کی اپیل کی ہے۔
پیرمحل :::  ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبرنے کہا ہے کہ طلبہ ہمارامستقبل ہیں ان کی حاضری کویقینی بنانااورتعلیم فراہم کرناہماری ذمہ داری ہے اور سکولوں کی مانیٹرنگ کے نظام کومزیدسخت کیاجائے ناقص کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ با ت ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ ناقض کارکردگی کے حامل اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب روڈمیپ کے اہداف کوپورانہ کرنے والے اساتذہ کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکاشف نواز،ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن محمدامین بھٹی، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری محمد منیر الحسن شاہ ،ڈی اوزنانہ نجمہ کوثر، ڈپٹی ڈی او زنانہ رحیلہ جمیل، ڈپٹی ڈی اوزاوراے ای اوزموجودتھے۔ڈی سی اونے کہاکہ اساتزہ اور طلبہ شجرکاری مہم کے پودے لگائیں ،تعطیلات کے ختم ہونے سے پہلے پہلے وائٹ واش کاکام مکمل کرلیاجائے اورسکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے ، یہ تمام ترقیاتی سکیمیں مکمل کر کے تدریسی عمل شروع ہونے سے پہلے آپریشنل حالت میں لائی جائیں۔
پیرمحل:::  ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجازاکبر نے ڈی سی او کمپلیکس میں فائی کس کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔اس موقع پرای ڈی فنانس اینڈ پلاننگ عبدالغفور ،ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ذیشان شبیررانا، چوہدری، ڈی او فاریسٹ انوار الحق نے بھی پودے لگائے ,ڈی سی اوعامر اعجاز اکبر نے اس موقع پر کہا کہ درخت نہ صرف قیمتی سرمایہ ہیں بلکہ آب وہوا کو تر و تازہ رکھنے کا ذر یعہ ہیں اور محکمہ تعلیم کا ہر بچہ اپنے اپنے سکول میں پودہ لگائے ،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امسال ایک لاکھ90ہزار پودے لگائے جائیں,انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم میں حدف کے حصول کے لیے سرکاری و پرائیویٹ ادارے اور معاشرے کے ہر فراد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
پیرمحل ::: پاکستان تحریک انصاف کی’’ تحریک احتساب‘‘ کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثا بت ہوگی ، کرپشن کے کھلاڑی پہلے اوور میں آؤٹ ہو جائینگے ،کیونکہ جھوٹ کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہوتا ،جعلی مینڈیٹ والے حکمران بری طرح ناکام ہو چکے ہیں میاں برادران کی کرپشن ہی ان کے گلے کا طوق بنے گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر چوہدری محمد اشفاق نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں