پنجاب بھر کی کو آپریٹو اور جنرل ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ کمپیو ٹر رائز کرنے کا عمل شروع

لاہور  نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) صوبہ بھر کی کوآپریٹو اور جنرل ہائوسنگ سوسائٹیوں کا اراضی ریکارڈ و ممبران کے مکمل کوائف کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، فعال کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیاں جن کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 47 ہے میں سے 1 لاکھ 17 ہزار 973 کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے ان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں میں ممبران کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار ہے جس میں سے 2 لاکھ 16 ہزار 887 کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے، جنرل ہائوسنگ سوسائٹیوں کی اب تک 29 ہزار 893 میں سے 16 ہزار 466 کی انٹری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے کوآپریٹو کے صوبائی وزیر اقبال چنڑ نے اس حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائوسنگ سیکٹر کی اراضی اور ممبران کی کمپیوٹرائزیشن ڈیٹا کا کام 100 فیصد مکمل ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ تمام سوسائٹیوں کا ریکارڈ مکمل ہونے کے بعد کوئی بھی ریونیو میں ہیرا پھیری نہ کر پائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں