بابائے قوم نے پاکستان جمہوری جنگ سے حاصل کیا تھا مسلم لیگ ن یہ جنگ جاری رکھے گی ۔چوہدر عبد الرزاق بگا

image
رانا اشرف ( نامہ نگار ) نئی آواز

پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار )  ملکی قوانین سے بالاتر سمجھنے والے آمروں نے قائد اعظم کے پاکستان کو انتشار و افتراق کے سوا کچھ نہیں دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہماری قوم کو بدترین دہشت گردی‘ بدعنوانی اور دیگر بحرانوں کا سامنا ہے ملک کی 70 سالہ تاریخ میں پے درپے فوجی مداخلتوں نے نہ تو پاکستانی قوم کی سیاسی تربیت کو صحیح خطوط پر استوار ہونے دیا اور نہ ہی جمہوری اقدار اور روایات کو اس انداز میں پنپنے دیا جو بابائے قوم کا خواب تھا ان خیالات کا اظہارچوہدری عبدالرزاق بگا راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا ن لیگ اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے اور اس کے لئے کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہے بابائے قوم نے حصول پاکستان کی جنگ آئین اور قانون کے ہتھیاروں سے جیتی تھی اور اگر ہم نے بھی ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا ہوتا تو کسی طالع آزما کو بندوق کے زور پر آئین پاکستان کی بے حرمتی کی جرات نہ ہوتی

اپنا تبصرہ بھیجیں