ٹھٹھہ میں لڑکیوں کا سکول گزشتہ پندرہ سال سے حکومت کے انتظار میں تڑپ رہا ہے

imageکراچی نئی آواز ( ڈاکٹر ایم آئی درانی  ) گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول حاجی ھیجیب رمضان گوٹھ چھتو چند ٹھٹھہ گزشتہ 15 سالوں سے اپنی زبوں حالی کی داستان سنا رہا ہے اور حکومتی اور اپنے عوامی نمائیندوں کی راہ تک رہا ہے حاجی رمضان ھجیب گوٹھ تقریبا 2000 نفوس پر مشتمل گاوں ہے جہاں ایک محتاط اندازے کے مطابق 3 سے 4 ہزار طالبات تعلیم سے محروم رکھی جا رہی ہیں جبکہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس اسکول کا کوئی ریکارڈ ان کے پاس موجود نہیں جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ اسکول پچھلے 15 سال پہلے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیئے فنکشنل تھا اور اس گاوں اور قرب و جوار کی گاوں کی طالبات یہاں زیور تعلیم سے روشناس ہو رہیں تھیں لیکن اب کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے جو تصاویر سے واضع ہے
ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے دوبارہ فعال کیا جائے اور قرب و جوار میں علم کی شمع دوبارہ روشن کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں