ریو اولمپکس میں میزبان برازیل نے جرمنی کو فٹ بال میں پنلٹی ککس میں شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔

37710A5800000578-0-image-a-3_1471727228726لندن نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) دو سال قبل جرمنی نے فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کو سات ایک سے شکست دی تھی۔ اگرچہ یہ فیفا ورلڈ کپ تو نہیں لیکن فٹ بال کا جنون رکھنے والے ملک برازیل کے لیے اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنا اور جرمنی کو شکست دینا بہت اہم بات ہے۔  برازیل نے جرمنی کو شکست دے کر اولمپکس میں فٹ بال میں پہلی بار سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ مقررہ وقت اور اضافی وقت میں میں برازیل اور جرمنی ایک ایک گول سے برابر تھے۔ پنلٹی ککس میں برازیل نے جرمنی کو پانچ چار سے شکست دی۔ آخری اور فیصلہ کن پنلٹی برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار نے لگائی۔ نیمار نے میچ کے 27 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے برازیل کو برتری دلوائی۔ جرمنی کی جانب سے کپتان میکسیمیلین مائر نے گول کر کے سکور برابر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں