پیر محل سے چند مزید اہم خبریں اور حالات و واقعات21اگست 2016 بروز سوموار

پیرمحل  نئی آواز ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی پولیس انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کم عمر ڈرائیور،ڈبل سواری 12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o،کالے شیشے اوردھواں دینے والی گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کر دی ہے اس ضمن میں ڈی ایس پی ٹریفک شاہد محمود نے تمام ٹریفک افسران کو ہدایت کی ہے کہ دوران ڈیوٹی مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائیں اور اس ضمن میں عوام الناس کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔

 پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) جیلانی مسجد عمر فاروق کالونی پیرمحل سے سامان چوری کرکے مسروقہ سامان سمیت فرارہوتے ہوئے چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا درگت کے بعد پولیس کے حوالے

 پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) واپڈاٹاسک فورس کا چھاپہ بجلی چوری کرتے ہوئے بجلی چور پکڑا گیا ایس ڈی او سٹی پیرمحل عصمت اللہ کی سربراہی میں ڈویژنل ٹاسک فور س کمالیہ نے مدنی پارک پیرمحل میں چھاپہ مارکر ناصر زمان کو واپڈا کی مین لائن سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکر زیر دفعہ 462Jت پ کے تحت مقدمہ درج کروادیا ملت ٹاؤن پیرمحل کے رہائشی محمد شبیر کے گھر کے باہر لگاہوا بجلی میٹر نامعلوم چوروں نے چوری کرلیا تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) سنٹرل ڈائریکڑریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام40000 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی 68 ویں قرعہ اندازی یکم ستمبر کو ہو گئی پہلا انعام 7 کروڑ50 لاکھ روپے ایک انعام۔ دوسرا انعام 2کروڑ 50لاکھ روپے کے3 انعامات ۔تیسرا انعام5 لاکھ روپے کے1696 انعامات ہو نگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں