پنجاب حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ضلع بھر میں عطائیوں اور نیم حکیموں کی بھر مار

 پیرمحل نئی آ واز ( رانا اشرف سے ) ای ڈی اوہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی غفلت یا لاپرواہی عوام کو معیاری اور بہتر ادویات کی فراہمی کیلئے 12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oحکومت کی جانب سے ضلعی سطح پر قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کاقیام نہ کیا جاسکا خلاف قانون و ضابطہ علاج کے نام پرقیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کوکھلی چھٹی عطائیوں ، دائیوں اور نیم حکیموں نے ضلع بھر میں عوام کوعلاج معالجہ کے نام پر صحت اور دولت سے محروم کردیا تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں صحت عامہ کے پیش نظر ہرضلع میں ٹاسک فورس کے ذریعے ضلع بھر میں علاج معالجہ کے نام پر عوام کی صحت جان ومال سے کھیلنے والے مافیا اور نشہ آور ادویات کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا مگر کئی ہفتے گذرنے کے باوجود ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹاسک فورس کا قیام عمل میں نہ لایاگیا جس سے نہ صرف عطائی بلکہ نیم حکیم عوام کے جان مال صحت سے کھیل رہے ہیں جبکہ ضلع بھر میں چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کے باعث کھلے عام نشہ آور اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں