پاسپورٹ آفس میں کئی مہینوں سے عملہ تعینات لیکن سروس کاآغاز نہ ہو سکا

5710579f1fb83پیرمحل نئی آواز  ( نامہ نگار ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کئی مہینوں سے قائم کیا گیا12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o پاسپورٹ آفس انتظامیہ کی عدم توجہی کی نظر افتتاح کئی مہینوں سے دفترقائم اور عملہ تعینات ہونے کے باوجود سروس مہیا نہ کی گئی عوامی مشکلات کے پیش نظر فی الفور پاسپورٹ آفس چالو کیا جائے عوامی حلقے تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ آفس قائم کیے ہوئے تین ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے جس کی بلڈنگ کا کرایہ ہزاروں روپے ادا کیاجارہاہے پاسپورٹ آفس میں عملہ تعینات ہونے کے باوجود سروس مہیا نہیں کی جارہی جس سے ضلع بھر کے لاکھوں افراد کو پاسپورٹ بنانے کے لیے دور دراز سفر کرکے فیصل آبادجاناپڑتاہے رانا شاہدالرحمن صدرپریس کلب پیرمحل نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قائم پاسپورٹ آفس میں سروس مہیا کی جائے تاکہ سینکڑوں مرد وخواتین کو دور دراز کا سفر طے کر کے فیصل آباد جانے سے نجات مل سکے۔

[wzslider]

اپنا تبصرہ بھیجیں