اے سی پیر محل حافظ محمد نجیب کا لائیو سٹاک کے کیمپ کا دورہ

image
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف )  اے سی پیرمحل کا ویٹرنری عملہ کے ساتھ چک 327گ ب تحصیل پیرمحل میں قائم محکمہ لائیوسٹاک کے کیمپ کا دورہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داخل ہونے والے مویشیوں کوممکنہ موذی امراض سے بچاؤ کے لیے سپرے کا حکم تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ڈی ایل او ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ انٹر ی پوائنٹ چک 327گ ب تحصیل پیرمحل میں قائم محکمہ لائیوسٹاک کے کیمپ کا دورہ کرکے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داخل ہونے والے مویشیوں کوممکنہ موذی امراض سے بچاؤ کے لیے سپرے اور ویکسیئن دینے کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے کانگو وائرس کے پیش نظر ضلع کی حدود میں داخل ہونے والے جانوروں کے اندراج ، اور ان کی دوسرے علاقوں کو بھجوانے اور ان کی مکمل ویکسین اور چیک اپ کرکے گاڑی میں سپرے کرنے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ویٹرنری عملہ کو ہدایات جاری کی

اپنا تبصرہ بھیجیں