پیر محل سے چند مزید خبریں 11ستمبر 2016 بروز اتوار

12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oپیرمحل  نئی  آواز  ( رانا  اشرف ) ایڈیشنل سیشن جج پیرمحل اظفر خاں کمالیہ روڈبائی پاس پر حادثہ میں بال بال بچ گئے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے گاڑی تباہ ٹرک ڈرائیورموقع سے فرار۔

 پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف )  مین بازار پیرمحل میں ریاض گولے گپے والے سے نامعلوم مسلح شخص موٹرسائیکل چھین کر فرارایس ایچ او عبدالرزاق کا متاثرہ شخص سے نارواسلوک ۔

پیرمحل  نئی آواز ( رانا اشرف ) دوگاڑیوں کے تصادم میں دوخواتین ہلاک سات بچے شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر763گ ب کے قریب بہاولپور سے آنے والی گاڑی نمبر1698-LEDجو فیصل آباد سے خانیوال جانے والی کارنمبرFDS-799سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں دوخواتین جبکہ سات افرادشدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریفر کردیا گیا جہاں پران کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں