نئی آواز پیر محل ایڈیشن ، آج کی تمام چھوٹی بڑی خبریں

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) بجلی کا کرنٹ لگنے سے شادی شدہ خاتون ہلاک۔
تفصیل کے مطابق پنڈی غازی آبادی کی رہائشی شادی شدہ خاتون اقرا زوجہ عمیر جٹ موٹر پمپ کا بٹن آن کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگئی۔


پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) نامعلوم سنگدل ماں نومولود کو جھاڑیوں میں پھینک کرفرارپولیس نے نومولود کو طبی امداد دلوائی بے اولا دجوڑے گود لینے کے لیے پہنچ گئے۔

تفصیل کے مطابق بی پلاٹ پیرمحل نزد فاؤنڈیشن سکول کے قریب جھاڑیوں میں نامعلوم سنگدل خاتون اپنے نومولود بچے کو جنم دے کر جھاڑیوں میں پھینک گئی بچے کے رونے کی آواز سن کر مقامی لوگوں کی اطلاع پر تھانہ پیرمحل پولیس نے نومولود کو اپنے قبضہ میں لے کر طبی امدا د کے لیے فوری سول ہسپتال پیرمحل پہنچایاجہاں پر کئی بے اولاد جوڑے نومولود بچے کو گود لینے کے لیے پہنچ گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے قانونی کاروائی کے لیے نامعلوم سنگدل ماں کی تلاش شروع کردی۔

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب اورایس ڈی پی او مہر سعیدکا ، ایس ایچ او میاں منیر احمد،چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ،کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ تمام محکمہ جات کے افسران کو احکامات جاری سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا حافظ محمد نجیب اورایس ڈی پی او مہر سعید۔
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب اورایس ڈی پی او مہر سعیدکا ، ایس ایچ او میاں منیر احمد،چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، ایس ڈی او واپڈا را عابدبشیر، عصمت اللہ خان ، تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ، سمیت سیکورٹی برانچ کے افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ کیا اور سیکورٹی کے پیش نظر روٹ پر مختلف محکمہ جات کے افسران اراکین کو موقع پر احکامات جاری کیے۔

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لیے پرانا شیڈول منسوخ نیا جاری ۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کا نیاشیڈول جاری کر دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے 14 اور 15 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ17 اور 18 اکتوبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔. الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکیں اور 22 اکتوبر تک اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے. نوٹیفکیشن کے مطابق 24 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے. 25 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست اور ان کو انتخابی نشانات الاٹ کیا جائیں گے. میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور،میونسپل کارپوریشنز اور ضلع کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے لیے انتخابات 8نومبر،میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات 10 نومبر اور یونین کونسلز 12 نومبر کو ہوں گے جبکہ14 نومبر کو انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔کامیاب امیدوار 26نومبر کو حلف اٹھائیں گے۔

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) دونمبر یوریا کھاد برآمد ہونے پر مقدمہ درج۔
تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع)اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر تحصیل کمالیہ ،پیرمحل نے محمد سعید ولد رشید احمد میسرز عمر ٹریڈرز غلہ منڈی پیرمحل سے دونمبر کھاد برآمد ہوئی جس کے نمونے لیبارٹری میں دونمبر آنے پر محمد سعید دکاندار سمیت ظہیر عباس ولد اللہ بخش قوم رحمانی سکنہ چک نمبر670/11گ ب سیل افیسر 302-303F (Niha Tech (pvt) Ltd)شاہ رکن عالم کالونی ملتان ۔ اور مسٹر حماد ڈائریکٹر 302-303F (Niha Tech (pvt) Ltd)شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے خلاف زیر دفعہ،18(1) دی پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر 1973ء دفعہ 6(1)کنٹرول ایکٹ 1973ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا پولیس کا چھاپہ تین پرچی فروش گرفتار مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیرمحل چوہدری محمد منیر نے بی پلاٹ میں چھاپہ مارکر محمد اختر،محمد شفیق ولد محمد صدیق قوم چوہان2۔غلام حسین ولد غلام باری قوم آرائیں ساکنان بی پلاٹ پیرمحل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نقدی نوہزار روپے اور گیس پیپر برآمد کرکے جرم 294/AB ت پ۔ 5قمار بازی آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جاری ترقیاتی سکیموں کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااورناقص کام کرنے والے ٹھیکداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبر


سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ای ڈی اوفنانساینڈ پلاننگ عبدالغفور چوہدری،ڈی اوپلاننگ شاہدرحمن،ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز انجینئر سعید احمد،ٹی او آئی اینڈ ایس گوجرہ شبیر حسین،ڈی ایس او عطاء الرحمن بلوچ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد خالد،ٹی او آئی اینڈ ایس کمالیہ محمد اسلم،ٹی ایم اوکمالیہ محمد نوازخاں،ٹی ایم او گوجرہ رانا محمد افضل اے ای ایل جی میاں محمد رؤف،اے ٹی او محمد جاوید ودیگرافسران موجودتھے، ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں پرکام کی رفتارکوتیز کیاجائے اوران کومقررہ مدت میں مکمل کیاجائے تاکہ عوام الناس ان سمرات سے استفادہ کرسکیں۔اجلاس میں بتایاگیاکہ ضلع بھر میں امسال کی کل308سکیمیں ہیں جن کی کل لاگت 2576ملن روپے ہے،اس سال مختص کردہ فنڈز1579ملن روپے ہیں جس میں سے 208ملن روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے تھے ،جبکہ اس فنڈز میں سے 21ملن روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اس طرح 308جا ری توقیاتی سکیموں میں سے 112سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں اور باقی جاری ترقیاتی سکیموں پرکام تیزی سے جاری
عاشورہ محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ،عثمان اکرم گوندل ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر
جبکہ محرم کے جلوسوں اور مجالس عزاء کی حفاظت کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کی گئی ہے ، تاہم اس سلسلہ میں امن کمیٹی کے ممبران، میڈیا، علماء کرام ،دینی و مذہبی حلقوں اورمعاشرہ کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے شریف شہریوں کا تعاون از بس ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسرعثمان اکرم گوندل نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ڈی ایس پیز عاطف عمران قریشی ،مہر سعید احمد ،محمود ہارون ،اظہر یعقوب ، راناخالد رشید ،رحمان قادر اورانچارج سیکورٹی شہبازاحمد ورک سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، ڈی پی او عثمان اکرم گوندل نے مزید کہا کہ ضلعی پو لیس کی طرف سے عاشورہ محرم کے سلسلہ میں سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے ،جس کے تحت ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ہر سطح پر محرم کے ماتمی جلوسوں اور مجالس عزاء کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ سرکاری افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی مثالی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کیلئے معاشرہ کے تمام طبقات پر بھاری قومی و اخلاقی ذمہ داری عائد ہو تی ہے ،لہذا ملک و قوم کو در پیش سنگین حالات کاتقاضا ہے کہ امن کمیٹی کے ممبران انتظامیہ کی معاونت کیلئے ماتمی جلوسوں اور مجالس میں ساتھ رہیں،اور اس دوران غیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ،اور مشکوک افراد کے بارے میں فوری طور پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو آگاہ کیا جائے ،تاکہ کسی شر پسند اور تخریب کار شخص کو اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کا موقع نہ مل سکے،اس موقع پر تمام مسالک کے علماء کران اور امن کمیٹی کے دیگر ممبران نے اس سلسلہ میں ضلعی پولیس کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
*****

اپنا تبصرہ بھیجیں