تحصیل بھر میں ایک ایکٹر سے لے کر ساڑھے بارہ ایکڑ کے تمام زمینداروں کو کاشتکاروں کو سبسٹڈی کارڈ فراہم کریں گے : حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا کہنا ہے کہ تحصیل بھر میں ایک ایکٹر سے لے کر ساڑھے بارہ ایکڑ کے تمام زمینداروں کو کاشتکاروں کو سبسٹڈی کارڈ فراہم کریں گے۔

image
‎کسانوں زمینداروں کو حکومت پنجاب کی سبسٹڈی اسکیموں سے مستفید کرنے کے لیے محکمہ مال اور محکمہ زراعت کی ٹیمیں گھر گھر سروے کرکے کسانوں کو سب سٹڈی کارڈ مہیاکرنے کے لیے کام کا آغاز کردیا ہے تحصیل بھر میں ایک ایکٹر سے لے کر ساڑھے بارہ ایکڑ کے تمام زمینداروں کو کاشتکاروں کو سبسٹڈی کارڈ فراہم کرکے تاحیات حکومت کی اسکیموں سے مستفید کریں گے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری منظر حفیظ تحصیلدا رپیرمحل ، شاہد افتخار بخاری ڈی او ایکریکلچرل ،خالد محمو دڈپٹی ڈی او محمد شکیل زراعت آفیسر ، غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر کے ہمراہ تحصیل کونسل پیرمحل کے محکمہ مال کے پٹواریاں گرداور ، اور محکمہ زراعت کے ملازمین سے خصوصی خطاب میں کیا انہوں نے کہا کسان زمیندار کسان پیکج کے لیے اپنی رجسٹریشن اراضی سنٹر پیرمحل کروائیں تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر کسان پیکج کے تحت رقوم جاری کی جاسکیں جبکہ حکومت پنجاب کی طر ف سے کسانوں کو سبسٹڈی کارڈ فراہمی کے لیے محکمہ مال اور محکمہ زراعت کے ملازمین ہر چک کے نمبردار کی مشاورت سے ایک ایکٹر سے ساڑھے بارہ ایکڑ کے کسان زمیندا ر کا سروے کریں گے سبسٹڈی کارڈ کے سروے کے لیے کسان زمیندا رمحکمہ مال اور محکمہ زراعت کے عملہ سے تعاون کریں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے کسانوں زمینداروں کو دی گئی سبسٹڈی کی رقوم اس سبسٹڈی کارڈ کے ذریعے گھر بیٹھے کسان زمیند ارحاصل کرسکیں اس موقع پر ان کے ہمراہ محبوب الحق لادی گجر نائب تحصیلدار ،بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں