پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا جائے گیا

نئی آواز ( رانا اشرف سے ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا جائے گا۔

12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oاس دن کے منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت‘ صبر و تحمل کی اہمیت اور عدم برداشت کے معاشرے پر رونما ہونیوالے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔جس کا مقصد معاشرے میں برداشت کی ضرورت اجاگر کرنا ہے۔برداشت اور رواداری کے دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں کو عدم برداشت کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے اور انہیں دوسروں کے عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں انسانی حقوق خصوصاً اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو اجاگر کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں