با اثر ٹھیکیدار حکومتی فنڈز کو کروڑوں کا چونا لگا گئے

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) بااثر ٹھیکیدار ،ساڑھے22 کروڑ روپے سے مین رجانہ روڈ کارپٹ روڈ کی نامکمل تعمیر،،زیر تعمیر پلیاں ، ریلوے پھاٹک پر نامکمل سڑک ، درمیان فٹ پاتھ پر روڑی والی مٹی ڈال کرحکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ ،،جون2016کو کارپٹ روڈ کی تعمیرمکمل ہونا تھی رقم جون سے پہلے ٹھیکیدار نے مقامی ایکسئین کی مدد سے وصو ل کرکے کام ادھورا چھوڑکر رفوچکر ،، فی الفور سڑک کی تعمیر مکمل کروائی جائے سماجی حلقے

imageتفصیل کے مطابق ساڑھے22 کروڑ روپے سے مین رجانہ روڈ کارپٹ روڈ جس کی تعمیر ماہ جون2016کو مکمل کرنا تھی بااثر ٹھیکیدار نے ایکسئین کی ملی بھگت سے تمام رقم وصول کرنے کے باوجود سڑک کو مکمل نہ کروایا سڑک کی تعمیر کرتے وقت سب گریڈ نہ کروایا گیا بغیر کمپیکشن کے سڑک کی بیس میں کچا پتھر اور ناقص میٹریل استعمال کرتے ہوئے سڑک کا لیول انتہائی غیر مناسب اور خراب ہونے کے باعث سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹنے کے خدشات پید اہوگئے دورویہ کارپٹ روڈ پرزیر تعمیر پلیا ں جس میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کے باعث کئی ماہ گذرنے کے باوجود نصف سائیڈیں تک مکمل نہ کی گئی سڑک کے دونوں اطراف کھال کی تعمیر اور سروس روڈ کی تعمیر کرنا تھی پانی کے نکاس کے کھال اور سروس روڈ کے جگہ جگہ گڑھے کھودنے کے باوجود کام کو ادھور اچھوڑ دیا گیا ساڑھے 22کروڑ روپے کی سڑک کی تعمیر سے پہلے سڑک کے درمیان میں آنے والے ریلوے پھاٹک کی حدود میں ہونے کے باعث ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف تین تین سو میٹر کی سڑک مکمل طورپر تعمیرنہ کی جاسکی سروس روڈ کی نامکمل تعمیر ، پانی کے کھال کی نامکمل تعمیر ہونے کے باعث کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے دورویہ کارپٹ روڈ کامقصد ختم ہوگیا وہاں ساڑھے 22 کروڑ کرپشن کی نذر ہوگئے ساجد حسین تحصیل صدر پاکستان پیپلزبیور و اورسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام بھیجی گئی تحریری درخواستوں میں ساڑھے22 کروڑ روپے سے مین رجانہ روڈ کارپٹ روڈ کی نامکمل تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات نیب سے کروانے کامطالبہ کرتے ہوئے سڑک کی فی الفور تعمیر کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں