پیر محل بار کا تبدیل ہونے والے اور نئے آنے والے جج صاحبان کے اعزاز میں پر اہتمام تقریب کا انعقاد

پیرمحل نئی آواز  ( رانامحمداشرف سے ) پیرمحل بار کی طرف سے درجہ اول سول ججوں سلطان ٹیپو اور اعجاز حسین تبدیل ہو کر جانے والے اور نئے تعینات ہونے راناسہیل ریاض کے اعزاز میں تحصیل بار میں پروقارتقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز اور وکلاء کی شرکت۔image

تفصیل کے مطابق پیرمحل بار کے عبدالجبار جٹ صدر بار پیرمحل ورانا عمران منج سابق صدر بار، احمدرضاخان و عہدیداران وممبران کی طرف سے درجہ اول سول ججوں سلطان ٹیپو اور اعجاز حسین تبدیل ہو کر جانے والے اور نئے تعینات ہونے راناسہیل ریاض کے اعزاز میں پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری محمدنواز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ہمراہ محمد اظفر خاں صاحب ایڈیشنل سیشن جج صاحب پیرمحل شرکت کی جس میں سول ججوں سلطان ٹیپو اور اعجاز حسین کی تحصیل پیرمحل میں نئی کورٹس کے قیام کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز نے ججوں کے اعزاز میں پروقارتقریب منعقد کرنے پر پیرمحل بار کے عہدیداران ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے بہت جلد پیرمحل میں جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کا عندیہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں