ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردو نواح سے آج کی خبریں یکم دسمبر بروز جمعرات

زرعی رقبہ کو ٹاؤن ظاہر کرکے لاکھوں روپے مکینوں سے ہتھیاکر ٹاؤن مالکان فرار۔

متاثرین کاٹاؤن مالکان کے خلاف احتجاج ہماری داد رسی کرتے ہوئے رقم بازیاب کروائی جائے۔image

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) متاثرین تفصیل کے مطابق چک نمبر762گ ب میں محمد عاطف ، محمد عارف پسران عبدالغفار اقوام آرائیں چک نمبر669/10گ ب نے زرعی رقبہ کو حافظ کالونی کے نام سے پرائیویٹ رقبہ پر ٹاؤن بناکر17سے زائد گھرانوں مبلغ24ہزار سے 45ہزار تک فی مرلہ کے حساب سے زرعی فروخت کرکے 17افراد میں سے دس افراد سے کل رقم وصول پالی جبکہ چار افراد کی نصف نصف رقم وصول پاچکے ہیں ٹاؤن مالکان نے تمام رقم کی ادائیگی پر ٹاؤن میں سولنگ بجلی پکی سڑک سیوریج اور انتقال رجسٹر ی بروقت اداکرنے کا وعدہ کیا مگر پانچ سال گذرنے کے باوجود نہ تو انتقال رجسٹری کروائی اورنہ ہی ٹاؤن میں پانی بجلی سڑک کی سہولیات فراہم کی بلکہ ٹاؤن کو جانے والا راستہ بند کرکے فرارہوگئے متاثرین جن میں۔عبدالسلام ولد محمد سلیمان ،محمد خالد ولد فقیرمحمد ،تنویر نواز ولد حق نواز ،طالب حسین ولد فقیرمحمد ،شمشیر علی ولد نورمحمد ،محمد انور ولد نظام الدین ،کاشف شہزاد ولد محمد شفیع ،محمد جمشید ولد جمال دین ،محمد اسلم ولد عبدالغنی ،سرور بی بی زوجہ مظہر عباس ،ساجد محمود ولد احمدنواز ، آصف سہیل ولد محمد شفیع ،اسد علی ولد محمد انور ،سلاورحسین ولد محمد اسلم نے احتجا ج کرتے ہوئے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام دی گئی تحریری درخواستوں میں کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے رقم بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 پیر محل نئی آواز ( رانامحمداشرف سے) تقریب تقسیم ٹیلنٹ ایوارڈ سپر سیکشن کا انعقاد بہترین کارکردگی کے حامل طلبہ میں لیپ ٹاپ اور کیش پرائز کی تقسیم تفصیل کے مطابق گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری کالج چک333گ ب میں سپرسیکشن کے مقابلہ جات کے سلسلہ میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈایئر کے طلبہ میں سپر سیکشن کامقابلہ جات کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل تھے جبکہ مہمان اعزاز پرنسپل انفاس احمد ، ناصر محمود کینتھ تھے تقریب میں مہمان خصوصی حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ فیصل آباد میں بہترین کارکردگی کے حامل طلبہ کو کیش پرائز اور اسناد اور لیپ ٹیپ تقسیم کیے علاوہ ازیں فورتھ ایئر کلاس کے بہترین طلبہ کو پیف کی طرف سے وظائف کی تقسیم کی گئی۔12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
پیر محل نئی آواز ( رانامحمداشرف سے) وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹس وادبی ایلیمنٹری سکول مقابلے اردونویسی کے مقابلہ جات میں محمد فرقان نے اول، محمدفرقان الدین نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹس وادبی مقابلہ جات کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں زیر سرپرستی چوہدری محمد فاروق زاہد ڈپٹی ڈی او پیرمحل ز یر نگرانی محمد علی اے ای او مرکز پیرمحل ، محمد سجاول اے ای او، ذوالفقار علی اے ای ا و، چوہدری محمد اسلم ، سہیل محمود ڈی ایم ، محمد سرفراز ، دوست محمد بھٹی منعقد کروائے گئے جس میں تحصیل بھر کے 18 سکولوں کے طلبہ نے شرکت کی نتائج کے مطابق محمد فرقان ولد منیر احمد سعیدگورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل نے اول اردومضمون نویسی ، محمدفرقان الدین ولد محمد دین گورنمنٹ ہائی سکو ل چک نمبر689/31گ ب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، تیسری پوزیشن دبیر عابد ولد عابد حسین اسلامک آکسفورڈ سندھلیانوالی انگریزی مضمون نویسی جمعہ خان ولد گل خان گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چک673/14، اول جبکہ محمد نوید ولد محمد رمضان گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چک319گ ب نے دوسری جبکہ مومن عباس ولد غلام عباس گورنمنٹ ایلمنٹری سکول بیس رفیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پیر محل نئی آواز ( رانامحمداشرف سے) اے سی پیرمحل کا چیف آفیسر پیرمحل اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن چھ دکانداروں کو ہزاروں روپے کے نقد جرمانے۔

تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل اوررانا اختر علی تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھ دکانداروں جن میں فقیرمحمد ولد اختر علی دودھ دہی فروش کو تین ہزار روپے جرمانہ تاج ولد صدیق کو جعلی پراڈاکٹس پر دس ہزار روپے جرمانہ ذیشان ولد بشیر احمد کو جعلی بسکٹ اور جعلی پراڈکٹ پر سا ت ہزار روپے جرمانہ سلطان ولد بشیر احمد کو ناجائز تجاوزات پر چار ہزار روپے جرمانہ بابا شریف ولد اللہ رکھا کو پانچ ہزا رروپے جرمانہ سنی ولدغلام عباس کو چارہزار روپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر وصول کرلیا۔

نان تحصیل ہیڈکوآرٹر انتظامیہ کا مین بازار پیرمحل میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ۔

شہریوں کا ٹی ایم اوکمالیہ ،اے سی پیرمحل اے سی کمالیہ ،چیف آفیسر پیرمحل و نان تحصیل ہیڈکوآرٹر انتظامیہ پیرمحل کو خراج تحسین ۔

کمالیہ نئی آواز ( نامہ نگار ) سبزمنڈی پیرمحل کے اردگرد ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مطالبہ ، پیرمحل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میرٹ پرمین بازارپیرمحل میں آپریشن ہورہا ہے نعیم اخترجانباز صدر پاکستان لیبر اتحاد یونین پیرمحل۔

رئیس ادارہ چوہدری جمیل احمدخان کو معززین علاقہ کی مبارکباد۔
کمالیہ نئی آواز  ( نامہ نگار ) گورنمنٹ ہائی سکول موہل تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طالب علم نےوزیر اعلی ادبی پروگرام 2016 میں انگلش مضمون نویسی میں مرکز لیول پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ طالب علم محمد سعید کلاس ہفتم اپنے کلاس انچارج مہر انور حسین ٹاوری (بائیں جانب)اور انچارج بزم ادب حافظ و قاری انوارالحق(دائیں جانب ) کے ہمراہ۔یادرہے کہ مزکورہ سکول کے ہیڈماسٹر چوہدری جمیل احمد خان ہیں جنکی ادب شناسی ہمیشہ زبان زد عام رہی ہے۔image
چوہدری جمیل احمد خان کا ہو نہالوں کی حوصلہ افزائی کا منفرد انداز۔
گورنمنٹ ہائی سکول موہل کے ذہین طلبا میں ٹافیوں تقسیم کی۔
چوہدری جمیل احمد خان ہیڈ ماسٹر ہائی سکول موہل ہیں

جنرل راحیل شریف کا کردار تاریخی تھا : سردار شفقت گجر۔
پانامہ لیکس پر پوری قوم عدالت کی طرف دیکھ رہی ہے۔image

سعودی عرب نئی آواز ( نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے نو جوان رہنما ء سردار شفقت گجر کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے لئے تین سال میں جو کچھ کیا وہ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا تاریخ میں انکا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا جو لوگ ان پر سوشل میڈیا پر نواز شریف کا احتساب نہ کرنے پر تنقید کر رہے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ یہ ذمہ داری راحیل شریف کی ہر گز نہیں تھی فوج کی ذمہ داری ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنا ہے اور اس مرد مجاہد نے وہی جام کیا اسی میں پاکستان کی بہتری ہے ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا احتساب ضرور ہو گا پوری قوم کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے غربت اور بے روزگاری کا شکار ہے اور تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں چور بازاری کے خلاف جنگ جاری رکھی گی ، پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں اور اس وقت پوری قوم کی امیدیں عدالت عظمی پر ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ عدالت سے انصاف ہو گا ، سردار شفقت کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی طاقتور کا احتساب ہونے جا رہا ہے۔
مزید کہنا تھا کہ غریب قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک پراپرٹی بنانے والوں سے ایک ایک پیسہ واپس نکلوائے گے آئندہ انتخابات میں دھاندلی لیگ کا سیاہ باب شروع ہو جائے گا، انشااللہ جب عمران خان وزیر اعظم ہو گا تو کڑا اور بے باک احتساب ہو گا آج جو لوگ حکومتی اعوانوں میں ہیں جیلیں انکا مقدر ہو گی
پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب پر قابض ان لوگوں سے اب چھٹکارے کا وقت آ گیا ہے کئی دہایوں سے حکمرانی کرنے کے با وجود جب یہ لوگ ملک کے کسی ہسپتال میں علاج کروانا گوارا نہیں کرتے تو اس سے آپ پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور پھر پنجاب پولیس کا تو نام تبدیل کر کے شریف پولیس رکھ دینا چاہئے انھوں نے اسے اپنا ذاتی ملازم سمجھ رکھا ہے لاہور کو پیرس بنانے والوں کے شہر میں پچھلے دو مہینوں میں چالیس سے زائد لوگو ں کا قتل ہو جانا انکے لئے باعث شرم ہے ،
سردار شفقت کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے تبدیلی اور کارکردگی دیکھنی ہے تو آپ کے پی کے چلے جائے اس مختصر سے عرصہ میں کے پی کے پولیس کا پاکستان کی سب سے اچھی پولیس کا درجہ حاصل ہے حالا نکہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متا ثر بھی یہی صوبہ تھا لیکن وزیر اعلی پر ویز خٹک اور انکی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے کہ صوبہ کو دہشتگردی ، کرپشن اور بے روزگاری سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور انشااللہ آئندہ انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی حکومت پورے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی جس میں ملکی ادارے خود مختیار اور سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد ہو گے کہ کوئی کرپشن کی سوچ بھی نہ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں