سپین میں 200 سے زائد چینی باشندے گرفتار، کال سنٹر کے ذریعے کروڑوں یورو کی بد عنوانی

یورپ نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) سپین حکام کے مطابق پولیس نے 200 سے زائد چینی باشندوں کو مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔image
تفصیلات کے مطابق یہ گرفتاریاں کال سینٹرز سے متعلق ایک کروڑ ساٹھ لاکھ یورو پر مشتمل بدعنوانی کی تحقیقات سے منسلک ہیں ، ان مشتبہ افراد نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے چینی خاندانوں کو قائل کیا تھا کہ وہ بینک میں رقم جمع کروائیں۔
حکام کا کہنا ہے انھوں نے میڈرڈ، بارسیلونا اور الیکانتے میں 13 کال سینٹروں کا پتا لگایا ہے اور انھیں بند کر دیا ہے۔
اس کارروائی میں 600 اہلکاروں نے حصہ لیا ، ہسپانوی پولیس کے کرائم کمشنر الوئے کوئروس نے نیوز کانفرنس میں بتایا: ’ہم ہزاروں چینی شہریوں کی بات کر رہے ہیں، جن میں زیادہ تر کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے، جن کی جمع پونجی لوٹ لی گئی ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں