مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ متصل جامع مسجدشیرخیل میں سانحہ پشاورکے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی

مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ متصل جامع مسجدشیرخیل میں سانحہ پشاورکے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی۔image
پائی خیل نئی آواز (نامہ نگار)
دشمن مستقبل کے معماروں کے حوصلے کبھی پست نہیں کرسکتے ۔بلکہ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملاکردم لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ متصل جامع مسجدشیرخیل المعروف شریں والی پائی خیل شہرمیں سانحہ پشاورکے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی ۔مدرسہ کے طلباء نے دن کاآغازپشاورکے شہداء کے لئے قرآن خوانی سے کیااورسانحہ پشاورکے شہداء کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔اس تقریب سے مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ کے مہتمم قاری آصف عنایت اللہ چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ پشاورکودو سال گزرگئے ہیں لیکن ان شہداء کی یادآج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے اوریوں لگ رہاہے کہ وہ ہم سے جدابھی نہیں ہوئے۔شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے کے لئے جماعت اہلسنت حنفی بریلوی اورپوری قوم فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ان شاء اللہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملاکردم لیں گے ۔دشمن اپنی گھٹیاحرکات سے مستقبل کے معماروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے بلکہ مستقبل کے معماراورمعمارِقوم ملک وقوم کی سربلندی کے لئے جامِ شہادت کاجذبہ لئے میدان میں تیارہیں۔آخرمیں شہدائے پشاورکے بلندی درجات اورملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں