پیر محل ، سندھیلیانوالی اور گرد و نواح سے آج کی خبریں

پیر محل نئی آواز (رانا اشرف سے ) اسسٹنٹ کمشنر پیر محل کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراور فوڈ انسپکٹر کا ناقص اور غیر معیاری اشیا ء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن پانچ دکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے عوام کے جان مال سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل

WhatsApp Image 2016-08-21 at 16.17.39 (1)تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراور فوڈ انسپکٹراسحاق شاہ نے ناقص اور غیر معیاری اشیا ء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ دکانداروں کو ہزاروں روپے نقد جرمانہ عائد کرکے موقع پر وصول کرلیا حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے کہا عوام کے جان مال سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) نامعلوم چور لوئر کالونی پیرمحل کے رہائشی مدثر نذرکے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔

12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
پیرمحل ( نامہ نگار ) یونین کونسل نمبر72سی پلاٹ کے دفتر کا افتتاح ایم این اے چوہدری اسدالرحمن چوہدری خالد سردار چیئرمین نے کردیاتفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل کی یونین کونسل نمبر72سی پلاٹ کے دفتر کا افتتاح ایم این اے چوہدری اسدالرحمن چوہدری خالد سردار چیئرمین نے ہمراہ چوہدری، محمد نعیم ہاشم چیئرمین ، کے ہمراہ کیا جس میں حاجی محمد ریاض وائس کونسلر امجد حفیظ ، مہر جاوید کھمان ،مشتاق سعیدی ، سیکرٹری سید محمد ذیشان شاہ چیئرمین آل پنجاب سیکرٹری ایسوسی ایشن ، محمد عظیم شہباز سیکرٹری ،ر انا عمران خان سیکرٹری ، سید مراتب علی شاہ ،ندیم عباس بھٹی ، علی گوہر ، محمد شہباز انجم ، مرزابشیر احمد سیکرٹری، محمد احمد سیکرٹری ساجد محمود آف سعودیہ ، محمد رمضان ، حافظ بشارت علی ، عمران منظور ، جاوید اقبال صدر اوکٹرائے یونین نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری اسدالرحمن ایم این اے نے سیکرٹری سید محمد ذیشان شاہ چیئرمین آل پنجاب سیکرٹری ایسوسی ایشن کی خدمات کو سراہا۔

12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
پیر محل (رانا اشرف سے ) شہری دفاع دنیا کی سب سے بڑی این جی او ہے جس میں مادہ پرستی سے پاک کروڑوں رضا کار انسانیت کے خدمت کے جذبہ سے سرشاربے لوث کام کررہے ہیں شہری دفاع کا نظریہ دین اسلام کے عین مطابق ہے اور اسلامی تاریخ میں شہری دفاع کے نظام پر عملدرآمد کی بہت سی مثالیں موجود ہیں کیونکہ شہری دفاع خیر خواہی کا ہی نام ہے رانا محمد اشرف گروپ وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزنگ پیرمحل محمدخالد ایم کے پوسٹ وارڈن پیرمحل نے کہا شہری دفاع کا نظریہ دین اسلام کے عین مطابق ہے اور اسلامی تاریخ میں شہری دفاع کے نظام پر عملدرآمد کی بہت سی مثالیں موجود ہیں کیونکہ شہری دفاع خیر خواہی کا ہی نام ہے۔

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) محکمہ ہائی وے اور محکمہ شاہرات کی غفلت لاپرواہی رجانہ پیرمحل سندیلیانوالی کمالیہ روڈز کے اردگرد مٹی بیٹھنے سے روزانہ ہیوی ٹریفک الٹنے کے واقعات معمول بن گئے گاڑیاں الٹنے سے ٹریفک کی میلوں لمبی لائن متبادل راستوں سے ٹریفک گذرنے سے اردگردکے مکینوں کی زندگی اجیرن محکمہ ہائی وے اور محکمہ شاہرات ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی افسران سارادن دفاتر میں براجمان رہتے ہیں جبکہ چیکنگ نہ ہونے کے باعث بیلدار اور ماتحت افسران سڑکوں کی دیکھ بھال کرنے کی بجائے سارادن سڑکوں کے اردگرد درختوں کو کاٹ کر گھر لے جانے میں مصروف رہنے کے باعث رجانہ پیرمحل سندیلیانوالی کمالیہ روڈز پر الٹنے سے لاکھوں روپے مالیت کاگاڑیوں میں لوڈ سامان تباہ ہوچکا جبکہ آئے روز اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں محکمہ ہائی وے اور محکمہ شاہرات کے افسران حقائق جاننے کے باوجود کسی بھی قسم کے اقدامات کرنے سے گریزاں ہے جس کے باعث نہ صرف حادثات معمول بن چکے ہیں بلکہ ان حادثات کے باعث جانی نقصان کا اندیشہ ہے سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور رجانہ پیرمحل سندیلیانوالی کمالیہ روڈز سمیت اہم شاہراہوں کے اردگرد جان لیوا مٹی کے گڑھوں کو پر کیاجائے گا غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ذمہ دارا ن کے خلاف کاروائی کی جائے
حکومت کا بنکوں سے بلاسود قرضوں کے حصول کیلئے عائد فیس ختم کرنیکا فیصلہ۔

12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
پیر محل نئی آواز (رانا اشرف ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کسان پیکج کے حوالے سے اجلاس، بنکوں سے بلاسود قرضوں کے حصول کیلئے عائد فیس ختم کرنے کا فیصلہ، کہتے ہیں کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی سے 6 لاکھ چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے۔ماڈل ٹاون میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام میں پارٹنر بنکوں کی ٹائم لائن کے اندر مقررہ اہداف کے حصول کی یادہانی کرائی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ اس پروگرام سے بے زمین کاشتکار بھی مستفید ہوں گے اور ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کاشتکاروں کے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں بنکوں سے اربوں روپے کے قرضے سیاسی بنیادوں پر معاف کرائے گئے۔شہباز شریف نے کہاکہ جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر خزانہ پندرہ روز کے بعد جبکہ میں میں خود ہرماہ اجلاس کی صدارت کروں گا۔انہوں نے کہاکہ پروگرام کے بارے میں چھوٹے کاشتکاروں کو بھرپور آگاہی دی جائے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، میاں عطا محمد مانیکا، نعیم اختر بھابھہ، مشیران ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹر عمر سیف ، چیئرمین پی ایل آر اے رانا بابر حسین، چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)زاہد سعید سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اپنڈکس کی 5 خاموش علامات۔


پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف )
اپنڈکس یا ضمیمہ انسانی جسم کو وہ عضو ہے جسے اکثر افراد آپریشن کرکے نکلوا دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس کے بغیر بھی ہم ٹھیک ہی رہیں گے۔ویسے اگر نہ بھی نکلوایا جائے تو اکثر اس میں کسی گڑبڑ کا اندازہ لوگ درد کی شکل میں لگاتے ہیں۔تاہم بڑی آنت سے جڑا یہ عضو جو کہ معدے کے دائیں جانب نچلے حصے میں ہوتا ہے، کی علامات کچھ ہٹ کر بھی سامنے آسکتی ہیں۔ویسے تو ناف کے قریب سے درد شروع ہوکر بتدریج اس جانب پھیلتا ہے جہاں اپنڈکس ہوتا ہے مگر جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ سب سے عام علامت ہے۔مگر اس کی کچھ ایسی علامات بھی ہوتی ہیں جن سے لوگ واقف نہیں ہوتے اور ان کو پکڑ کر صرف ادویات سے بھی علاج ممکن ہوجاتا ہے اور سرجری کی ضرورت نہیں رہتی۔۔کھانے کی خواہش ختم ہوجانا۔۔۔اگر تو ناشتہ کرنا آپ کو پسند ہے مگر اچانک آپ کو بھوک لگنا ختم ہوجاتی ہے (چاہے ناشتہ ہو، دوپہر یا رات کا کھانا) تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ معدہ کسی گڑبڑ کی جانب نشاندہی کررہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اپنڈکس کے مریضوں میں عام طور پر کھانے کی خواہش ختم ہوجاتی ہے۔۔۔قے آنا۔۔۔ویسے تو متلی یا قے کی شکایت کئی وجوہات کی بناء پر ہوسکتی ہے تاہم اگر اپنڈکس کے مرض کی علامت ہو تو منہ سے نکلنا والا مواد ہمیشہ جسم میں درد کی لہر بھی دوڑاتا ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔قبض یا ہیضہ۔۔۔غذائی نالی میں انفیکشن یا ورم کے نتیجے میں نظام ہاضمہ متاثر ہوتا ہے جس سے قبض یا ہیضے کا مرض لاحق ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنڈکس کے شکار اکثر افراد میں یہ دونوں امراض شروع میں سامنے آتے ہیں جنھیں آسانی سے نظرانداز کردیا جاتا ہے، اسی طرح پیٹ پھولنا، گیس یا درد وغیرہ کی شکایت بھی شکار کرسکتی ہے۔۔۔بخار۔۔۔بخار عام طور پر یہ بتاتا ہے کہ جسم کو کسی مسئلے کا سامنا ہے، اپنڈکس کے دوران بھی یہ علامت سامنے آتی ہے جو کہتی ہے کہ ہسپتال کا رخ کیا جائے، ماہرین کے مطابق اپنڈکس کے مریضوں میں بخار اس معدے کے مرض کے آگے بڑھنے کا اشارہ کرتی ہے۔۔۔بے چینی ہونا۔۔۔معدے کے مسائل سے ہٹ کر اپنڈکس کے شکار افراد میں بے چیی کا احساس عام ہوتا ہے، جیسے میں خود کو بہتر نہیں محسوس کررہا/کررہی وغیرہ، تو اگر ایسی بے چینی اور طبیعت گری گری محسوس ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔


سندھیلیانوالی نئی آواز (ملک واجد علی سے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا
عالمی منڈی میں تیل سستا مگر پاکستان میں مہنگا
حکومت کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹر بھی عوام کو لوٹنے لگے
لوگوں کی حکومت کو بددعائیں
تفصیلات کے مطابق:موجودہ حکومت عوام کو کسی صورت میں سکھ کا سانس لینے نہیں دے رہی، عالمی منڈی میں تیل سستا جبکہ پاکستان میں مہنگا کر دیا گیا
ٹرانسپورٹر نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے
سندھیلیانوالی تا فیصل آباد 180 تھا آج 200 سو روپے وصول کئے گئے، سندھیلیانوالی تا پیرمحل 17کلو میٹر کے پہلے 20روپے اور اب 30روپے، سندھیلیانوالی تا ٹوبہ ٹیک سنگھ پہلے 60روپے اب 80روپے، پیرمحل تا ٹوبہ پہلے 40روپے اب 60روپے وصول کئے جا رہیں ہیں
جبکہ ڈیزل تقریباً 2روپے پر لیٹر بڑھایا گیا ہے
جبکہ دوسری طرف کار کے ڈرائیوز نے بھی ٹیکسی کے کرایوں میں اضافہ کیا ہے ضلع کی انتظامیہ نے بھی کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا ہے پہلے ہی مہنگائی لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کی ستائی عوام کو موجودہ حکومت نے مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

طالبات کے بہترین نتائج تمام اساتذہ کی شبانہ روز کاوشوں اور والدین کی دعاوں کا ثمر ہیں
ہیڈ مسٹریس سمینہ چوہدری

سندھیلیانوالی نئی آواز ( ملک واجد علی ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سندھیلیانوالی نے حصہ پرائمری اور مڈل 2017 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا
جماعت ہفتم
ردا فاطمہ 773/800 فرسٹ
فرحت بی بی 750/800 سیکنڈ
اقرا اسلم 742/800 تھرڈ
جماعت ششم
شاءزہ عمر 721/800 فرسٹ
فرزانہ صادق 695/800 سیکنڈ
سدرہ بی بی 676/800 تھرڈ
جماعت چہارم
ماریہ حشمت 547/600
سونیا ممتاز 560/600
حدیجہ اقبال 430/600
جماعت سوم
عظمت رفیق 462/500
آمنہ رفیق 441/500
کائنات بی بی 436/500
جماعت دوم
شکیلہ رانی 174/200
طیبہ کوثر 144/200
ارسلنا نازش 130/200
ملک واجد علی
چوہدری افضال بشیر
میاں ساجد الرحمان
اسد عباس اسد
جرنلسٹ و جملہ عہدیداران راوی پریس کلب سندھیلیانوالی ہیڈمسٹریس سمینہ چوہدری و جملہ اساتذہ کو سو فیصد نتائج پر مبارک باد پیش کر تے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں