کمالیہ سے آج کی اہم خبریں 2 مارچ 2017 بروز جمعرات

(کمالیہ نئی آواز ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ تحصیل بیوروچیف  کمالیہ ٹی ایم اے کا دوسرا اجلاس وائس چیرمین میونسپل کمیٹی کمالیہ چوہدری محمود الحسن جٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

imageاجلاس میں مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں جن میں کچھ تجاویز موقع پر ہی منظور کر لی گئیں۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعت چوہدری اسد الرحمن گروپ کے کونسلرز چلتے اجلاس کو چھوڑ کر باہر چلے گئے، جبکہ اجلاس میں مختلف کونسلرز جن میں سرادر علی اظہر گوگی ایڈووکیٹ، رانا طاہر جمیل نے تجاویز پیش کی کہ کمالیہ کے عوام کو پانی کا ماہانہ بل 50روپے منظور کرنے کے احکامات جاری کئیے جائیں جس پر سردار علی اظہر ایڈووکیٹ نے اس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ممبر اجلاس کا پورا پورا موقف سنا جائے اس کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ہمارے نو منتخب چیرمین ملک محمد شریف اور وائس چیرمین چوہدری محمود الحسن جٹ بلامقابلہ اور پورے ووٹ لیکر کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں،جبکہ محمد رفیق گجر نے اجلاس میں کہا کہ ہمارے علاقے کی سیوریج لائنیں بند ہیں اور بالکل ناکارہ ہیں لہٰذا نئی سیوریج لائنیں ڈالی جائیں۔ سابقہ چیئرمین ملک امجد یعقوب نے کہا کہ آنے والے اجلاس میں صحافیوں کے لیے الگ سیٹیں لگائی جائیں تا کہ پتاچلے کہ کونسلرز حضرات کون ہے اور صحافی کون ہیں جس کو فوری طور پر منظور کر لیا گیا۔ جبکہ دیگر کونسلرز حضرات نے بھی اپنے اپنے علاقے کے مسائل کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ تحصیل بیوروچیف ) حکومت کاپنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کے فیصلہ کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں اور اُمید بھی کرتے ہیں کہ اس سے امن امان کی فضاء پیدا ہو گی اور دہشت گردی کی کاروئیاں دم توڑ جائیں گی ان خیالات کا اظہار جنرل سیکٹری انجمن تاجران کمالیہ حافظ محمد عالمگیر نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ملک سمیت پنجاب بھر میں دہشت گردوں کی کاروائیاں اور نہتے مظلوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں اور خود کش حملے کرنے والے سمیت سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن حکومت کابہت اچھا فیصلہ ہے ہم تاجر برادری کے پلیٹ فارم سے حکومت کے اس فیصلہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور مقامی انتظامیہ سے بھی ہمارا بھر پور تعاون رہے گا انہوں مزید کہا کہ حکومت کا دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں تیز اور ناکوں پر نہ رکنے والوں کو گولی مارنے کا حکم عوام کے لیے بہتر فیصلہ ہے رینجرز کے پنجاب میں آنے سے دہشت گردوں کا صفایا ہو جائے گا جبکہ ہر فرد کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کا فیصلہ کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں حکومت نے جتنے بھی یہ فیصلے کئیے ہیں سب دہشت گردی کو روکنے کے لیے کئیے ہیں ہم حکومت کے ان فیصلوں کی تائید کرتے ہیں اور یہ بھی اُمید کرتے ہیں کہ ان سب پر جلد از جلد عمل ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ تحصیل بیوروچیف ) ڈوثیرنل کوارڈینٹر ٹیچر ونگ فیصل آباد ڈویثرن( عوام لیگ) چوہدری نذیر گجر نے وکلا ء کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ فیصل آباد میں ہائیکورٹ کے بنچ کاقیام بہت ضروری ہے جس سے فیصل آباد کی عوام کو لاہور میں دھکے کھانے نہیں پڑیں گے فیصل آباد تیسرا بڑا شہر ہے اس کے شہریوں کو یہ ریلف ضرور ملنا چاہیے انہوں نے احسن ریاض فتیانہ MPA۔PP58کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسمبلی میں فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام اورماموں کانجن کے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کے لیے قرار داد پیش کی اور پنجاب اسمبلی میں بار بار ان مسائل پر آواز بلند کرتے رہے ہم فیصل آباد بار کے صدر رانا علی عباس سے بھی اُمید رکھتے ہیں کہ وہ وکلاء کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ میاں عارف شیراز ایڈووکیٹ ،مرزا فیض رسول ایڈووکیٹ اور صدام شاہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ تحصیل بیوروچیف ) کمالیہ چوہدری محمد اسلم پریس رپورٹر اینڈ نیوز ایجنٹ روز نامہ پاکستان کا جواں سالہ بیٹا اچانک حرکت قلب بند ہو جا نے سے وفات پا گیا۔ نمازِ جنازہ میونسپل کمیٹی کمالیہ میں ادا کی گئی ۔جنازہ میں سیاسی سماجی مذہبی اور صحافتی تنظیموں کی بھر پور شرکت ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چوہدری محمد اسلم پریس رپورٹر اینڈ نیوز ایجنٹ روز نامہ پاکستان کا جواں سالہ بیٹا محمد شاہد اچانک حرکت قلب بند ہو جا نے سے وفات پا گیا جس کی نمازِجنازہ میونسپل کمیٹی کمالیہ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سیاسی سماجی مذہبی اور صحافتی تنظیموں نے بھر پور شرکت کی۔ مرحوم کو نمازِ جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔قرآن خوانی انکی رہائش گاہ پر ہو ئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ تحصیل بیوروچیف ) کمالیہ نائب تحصلیدار کا کمالیہ کے نواحی علاقوں کا دورہ ،ناقص اشیاء تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، موقع پر جرمانہ بھی کیا گیا ۔

imageتفصیل کے مطابق نائب تحصیلدار محمد نواز نے گزشتہ روز کمالیہ کے نواحی علاقہ جکھڑ کا دورہ کیا جہاں پر سویٹس ، بیکرز ، اور کریانہ کی دوکانوں کو چیک کیا ۔جن کی حالت بہت خراب تھی اور گندگی سے مکھیاں جمع تھیں جس پر نائب تحصلیدا نے موقع پر جرمانہ کیا اور وارننگ دی کہ اگر دوبارہ یہی سلسلہ رہا تو مقدمات کا اندارج کیا جائے گا جبکہ نائب تحصلیدار نے ناقص صفائی والوں کو موقع پر 16000روپے جرمانہ بھی وصول کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ تحصیل بیوروچیف ) جعلی چیک دینے والے کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق شہری محمد ذوالفقار نے تھانہ سٹی کمالیہ کو ایک تحریری درخواست گزاری کہ سائل کے الزام علیہ محمد زاہد کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے جس پر سائل سے محمد زاہد نے 3لاکھ روپے ادھار مانگے اور بابت میں الزام علیہ نے ایک چیک الفلاح بنک کا دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو ڈس آنر ہو گیا جس پر سٹی پولیس کمالیہ نے محمد زاہد کے خلاف دفعہ 489Fت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیاٍ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ تحصیل بیوروچیف ) دروان گشت ملزم سے چرس برآمد مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس کمالیہ دوران گشت سرفراز موڑ کے قریب سے مسمی ظہور احمد کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمد ہوئی ۔جس پر صدر پولیس کمالیہ نے ملزم کے خلاف دفعہ 9C/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ تحصیل بیوروچیف ) اسسٹنٹ کنٹرولر کا زئد المعیاد زرعی ادویات رکھنے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مقدمات کا اندراج ۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کنٹرولر خالد محمود نے بیرون کمالیہ میں دوران چیکنگ عثمان قیصر وغیرہ کی دوکان کو چیک کیا جس نے زائد المعیاد زرعی ادویات بغیر ڈیلر شپ کے کھادیں رکھی ہوئی تھیں جبکہ دوسرے واقعہ میں اسسٹنٹ کنٹرولر نے فرینڈ فیکٹری ماموں کانجن روڈ کا معائنہ کیا دوران معائنہ فیکٹری میں زرعی ادویات اور کھادوں کے سیمپل لیے اور فیکٹری دوکان میں ڈیلر شپ نہ مکمل پایا گیاجس پر خالد محمد نے دفعہ34D16.18.4-6/پنجاب فرٹیلائزرکنٹرولر آرڈر 1973 کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کروادیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں