ہماری سیاسی تاریخ خدمت سے عبارت ہے ۔ آشفہ ریاض

مخدوم علی رضا کے مشن کو آگے بڑھائینگے۔ سیدہ سونیاimage

عوام لیگ کا مستقبل تابناک ہے ۔ احسن ریاض
پیرمحل(نئی آواز) سابق صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر آشفہ ریاض فتیانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سیاسی تاریخ خدمت کی سیاست سے عبارت ہے صدر عوام لیگ ریاض فتیانہ کو غریب عوام میں نوکریاں بانٹنے کی پاداش میں اڑھائی سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند رکھا گیا انشااللہ عام آدمی کے حقوق کی جنگ ایوانوں میں جاکر بھی لڑینگے۔ سابق ایم پی اے مخدوم علی رضا کی صاحبزادی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیدہ سونیا علی رضا شاہ نے کہا کہ ہم مخدوم علی رضا کے خدمت کے سفر سفر آگے بڑھائینگے ۔

image
حلقہ پی پی 89 میں عوام لیگ کامیابی حاصل کریگی ۔سابق ایم این اے ریاض فتیانہ کی سیاسی بصیرت عوام لیگ کو کامیابی سے ہمکنارکریگی ۔ نمبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 58 احسن ریاض کا کہنا تھا عوام لیگ کا تمسخر بنانے والے بہت جلد انگشت بدنداں نظر آئینگے عوام لیگ کا سیاسی مستقبل تابناک اور روشن ہے ۔ عوامی محرومیوں کا ازالہ عوام لیگ کے بنیادی منشور کا حصہ ہے انشااللہ الیکشن 2018 میں عوام لیگ بڑی کامیابی حاصل کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں