کمالیہ اور گِردونواح کی خبریں۔رپورٹ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ 8 مارچ 2017 بروز بدھ

Facebooktwittergoogle_pluslinkedinrssyoutubeinstagramby feather

کمالیہ نئی آواز( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ )کمالیہ کا رہائشی محنت کش مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق کمالیہ نواحی علاقہ چک نمبر 733 گ ب کا پینتیس سالہ محنت کش نور احمدبدرو گزشتہ روز سعودی عرب کے شہرمدینہ منورہ میں سڑک پار کرتے ہوئے ٹریف حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق متوفی کی تدفین آبائی گاؤں میں کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
کمالیہ نئی آواز( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ )منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے دوران گشت نواحی علاقہ 739 گ ب سے شک کی بناء پرمحمد شریف کو حراست میں لیااوراور اسکے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ )ڈی ایس پی سرکل کمالیہ مہر محمد سعید نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام یک قلب دو جاں ہو کر معاشرے کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔جہاں عوام کو پولیس کی مدد کی ضرورت ہو وہاں پولیس عوام کے شانہ بشانہ موجود ہو اور جہاں پولیس عوام کے تعاون کی منتظر ہو وہاں عوام بڑھ چڑھ کر پولیس کی مدد کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پولیس اور عوام کے درمیان نا صرف فاصلے کم ہوں گے بلکہ ہمارا معاشرہ اور ملک بھی امن کا گہوارہ بن جائیں گے۔ حکومت پنجا ب کی طر ف سے موجودہ ملکی حالات اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر صوبہ بھر میں ہر قسم کے پروگرام، اسمبلی ،ریلی ،اجتماعات ، جلسے و جلوس ،مظاہرے اور دھرنے وغیرہ پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پابندی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
کمالیہ ( بیوروچیف۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چوہدری آرٹس سوسائٹی&کلچرل ونگ کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کا سالگرہ اجلاس آج 8مارچ2017کوشام سات بجے نواب بار بی کیو اینڈ ریسٹورنٹ چیچہ وطنی روڈ کمالیہ میں ہو گا۔ اس اجلاس کے مہمان خصوصی جناب رئیس بلدیہ محمد شریف ملک ہوں گے۔ اور اجلاس کی صدارت سوسائٹی کے کنوینر معاون خصوصی ظہیر عباس چوہدری کریں گے۔ اجلاس کی خاص بات ملک میں پھیلی ہوئی بد امنی ، دہشت گردی اور خوف و ہراس اورانارکی کے خاتمہ اور آپریشن رد الفساد کے بارے میں جو ان عناصر کے تدراک اور خاتمہ کے لئے کیا جا ر ہا ہے۔ اپنی سوسائٹی کے منشور پر اپنی پالیسی واضح کریں گے۔ اس موقع پر رئیس بلدیہ محمد شریف ملک بھی اپنے خطاب میں آپریشن رد الفساد کی اہمیت اور اس کے فوائد کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ بعد ازاں سوسائٹی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔ اور حاضرین کو ریفریشمنٹ دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ )تحریک انصاف کے رہنما رانا محمد اختر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کرپشن زدہ ہے جبکہ ہر ادارہ میں کرپشن کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے جس نے ملک کی جڑیں کھو کھلی کر دی ہیں ۔عوامی مسائل جوں کے توں موجود ہیں مہنگائی 100فیصد تک بڑھ چکی ہے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہا ہے میلسی کے عوام کے مسیحاؤں نے بھی کچھ نہیں کیا صرف خواب ہی دکھائے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔dr-murtaza

3,552 total views, 1 views today

share

Share to Google Plus
Share to MyWorld
[Total: 0    Average: 0/5]

Leave a Reply

Your email address will not be published.

advertise