کمالیہ کی خوبصورتی ہمارا عزم چیئرمین ملک شریف اور چیف آفیسر رانا نواز نے کمر کس کی

IMG_543810مارچ 3بجے سہ پہر بجٹ اجلاس طلب
کمالیہ(نئی آواز) چیئرمین بلدیہ ملک محمد شریف اور چیف آفیسر رانا محمد نواز کا کمالیہ کے مختلف علاقوں کا دورہ تعمیراتی کاموں کا معائنہ ۔ کنسٹرٹرز کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات ۔ چیئرمین بلدیہ ملک محمد شریف اور چیف آفیسر رانا محمد نواز نے نئی آواز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آنیوالے چند ماہ میں کمالیہ شہر میں واضع تبدیلی آئیگی جو خوبصورتی میں اضافہ کریگی بازاروں میں ناجائز تجاوزات رکشہ سٹینڈز سیوریج واٹر سپلائی صحت مند آب و ہوا کیلئے وسیع پیمانے پر شجرکاری اور سکولز کالجز میں ہفتہ آگاہی برائے شجرکاری سمیت دیگر کئی منصوبوں پر جلد کام شروع کردینگے ۔

IMG_5436جس سے شہری مسائل کا جلد تدارک ہوجائیگا ۔ چیف آفیسر رانا محمد نواز نے بتایا کہ ممبران میونسپل کمیٹی کو چیئرمین بلدیہ ملک شریف کی منظوری کے بعد 10مارچ بروزجمعہ بوقت 3بجے سہ پہر بمقام میونسپل کمیٹی ہال میں اجلاس کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیاہے ۔ ایجنڈا میں ضمنی بجٹ 6 ماہ از مورخہ ماہ جنوری تا جون 2017شامل کیا گیا ہے جس میں اخراجات تنخواہ پنشن ملازمین آمدن اخراجات میونسپل کمیٹی اور ترقیاتی بجٹ شامل کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں