پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) بلاول ضیاء نے پاکستان آرمی باکسنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیل کے مطابق چک نمبر673/14گ ب حارث آباد کے رہائشی بلاول ضیاء جوکہ پاکستان آرمی میں نوشہرہ میں تعینات ہے نے پاکستان آرمی انٹر سنٹر باکسنگ 75KGکے مقابلہ جات منعقدہ ایبٹ آباد بلو چ سنٹر میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرلی مقابلہ جات میں پاکستان آرمی کے تمام سنٹر جن کی تعداد 17 بیان کی گئی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں بلاول ضیاء نے ایف ایف سنٹر اور انجنیئرسنٹر ، او ر بلوچ رجمنٹ کے کھلاڑیوں کو شکست فاش دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔