ٹوبہ ٹیک سنگھ سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی دو مبینہ دہشت گرد گرفتار بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

‎کمالیہ نئی آواز (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی ٹی ڈی نیبڑی کاروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

IMG_5559گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ڈیونیوٹرر اور دیگر میٹریل بھی برآمد ہوا ہے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا جا تا ہے اور یہ شہر میں بڑی کاروائی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا نام سمیع اللہ اور شہزاد بتایا گیا ہے ان دونوں دہشت گردوں کاتعلق رحیم یار خاں سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں