کمالیہ اور گردو نواح کی خبریں۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

کمالیہ نئی آواز ( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق شہری شہاب احمد نے تھانہ سٹی کمالیہ کو ایک تحریری درخواست میں اپنا موقف اختیار کیا کہ سائل نے اسد اللہ حفیظ نامی شخص کو الیکٹرانکس کا سامان دیا جس کی بابت اسد اللہ نے میزان بنک کا ایک چیک دیا اور جب چیک مقررہ تاریخ کو بنک سے کیش کروانے کے لیے گئے تو بنک اکاونٹ میں رقم نہ تھی اور چیک ڈس آنر ہو گیا ۔جس پر تھانہ سٹی کمالیہ نے شہاب احمد کی تحریر درخواست پر اسد اللہ حفیظ کے خلاف دفعہ 489F ppcکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز ( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ میں سیوریج کا مسئلہ حل نہ ہو سکا کئی مقامات پر سیوریج لائنیں بند ہونے سے دریا کامنظر، لوگوں کا گزرنا محال، درستگی کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر میں عرصہّ درازسے سیوریج لائنوں کے بند ہونے کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ شہر کے کئی مقامات پر سیوریج لائینوں کے بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا۔ جبکہ گزشتہ روز کمالیہ افضل بک ڈپو صدر بازار نزد سٹی ٹاپ ہوٹل کے قریب سیوریج لائین بند ہو گئی اور گٹروں کا پانی سڑک پر آگیا جس سے لوگوں کو گزرنے میں کافی مشکلات ہوئیں اور لوگوں نے گزرنے کے لیے دوسرے راستے کا انتخاب کیا جبکہ افضل بک ڈپو صدر بازار مین بازار ہے جہاں پر مر د خواتین خرید و فروخت کے لیے آتے جاتے ہیں مگر جب سیوریج لائن بند ہوئی تو وہاں کے دوکانداروں کو کافی پریشانی ہوئی اور وہ سارا دن ایک دوسرے کے منہ تکتے رہے اور اتنے گندے پانی میں خرید و فروخت لیے لوگ کیسے آتے۔ جب ٹی ایم اے کی سکر مشین آئی تو پھر بند سیوریج لائن کو کھولا اور پانی واپس گڑروں میں چلا گیا مگر دوکا نداروں نے کمیشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا کوئی بہتر حل تلاش کیا جائے تا کہ لوگوں کو مشکلات نہ پیش آئیں ۔
کمالیہ نئی آواز( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ میں فون سننے والا اپنے موبائل ہاتھ سے دھو بیٹھا تفصیل کے مطابق کمالیہ کے رہاشی محمد بابر نے تھانہ سٹی کمالیہ کو ایک درخواست دی کہ میرا بھانجا محمد نعمان مورخہ 4/03/2017شام 7/30بجے میرے بھائی کو ملنے کے لیے نواز چوک گیا جب کمیٹی چوک پر پہنچا تو بھانجے کے موبائل پر فون کال آئی جیسے ہی اس نے فون سننے کے لیے کان کو لگایا تو پیچھے سے نامعلوم لڑکے آئے اور موبائل نوکیا مالیتی روپے2000 پر جھپٹا مار کر چھین کر صدر بازار کی طرف فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس نے تحریری درخواست پر دفعہ356کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) تھانہ صدر پولیس کمالیہ کا دوران گشت ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد ۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے دوران گشت حسب ضابطہ ملزم حسنین رضا متعلقہ مقدمہ نمبر 87/17بجرم؛ 440/337H2ت پ کو گرفتار کر کے مذکورہ سے پسٹل 30بور معہ 3ضرب گولیاں برآمد کر کے فعہ 13-20-65ترمیمی اسلحہ 2Aآرڈینیس2015مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) شہر اور تحصیل کے بیشتر علاقوں میں چرس، افیون، ہیروئن اور شراب کی کھلے عام فروخت کا مکروہ دھندا جاری ،ایجنٹ متحرک دس سال کے بچےّ بازار میں صمد بانڈ کا نشہ کرتے نظر آتے ہیں،نوعمر لڑکیاں بھی لت میں مبتلا ، حکام سے نوٹس کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر و گردونواح میں منشیات فروشی عروج پر جا پہنچی ۔تحصیل کے بیشتر علاقوں جن میں محلہ نیا بازار ،نیاز چوک،بگائی والا ،کچی بستی ،بلال گنج ،ڈلمہ ٹھٹھہ،سید موسیٰ میں چرس، افیون، ہیروئن اور شراب کی مبینہ طور پرکھلے عام فروخت کا مکروہ دھنداجاری ہے۔ بعض علاقوں میں گلیوں میں منشیات فروشوں کے ایجنٹ جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے دھڑلے سے منشیات فروخت کرتے نظر آتے ہیں تا ہم پولیس کی طرف سے ان علاقوں کا رخ نہیں کیا جاتا جبکہ دوسری جانب کمسن بچوّ ں میں صمد بانڈ کا نشہ پھیلتا جا رہا ہے اور دس سال کی عمر کے بچےّ بھی بازار کے مختلف ویران حصوّ ں میں صمد بانڈ کا نشہ کرتے نظر آتے ہیں اور نوعمر لڑکیاں بھی اس لت میں مبتلا ہو چکی ہیں۔ ہر عمر کے افراد میں بڑھتی ہوئی منشیات نوشی معاشرے کو کھوکھلا کر رہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی اوٹوبہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ،  ( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) لاکھوں تنخواہ لینے والا عملہ تجاوزات مافیا کے سامنے بے بس ،سڑکوں کے unnamed jکنارے،چوکوں،رستوں پر غیر قانونی پارکنگ، ویگن، رکشہ سٹینڈ قائم ہوگئے.
کمالیہ شہر میں تحصیل میونسپل کمیٹی کادرجنوں افراد پر مشتمل عملہ جو ہر ماہ تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول کر رہا ہے ، مگر وہ شہر کی سڑکوں کے کناروں ، اہم چوکوں اور بازار کے رستوں پر قائم غیر قانونی پارکنگ، ویگن، رکشہ سٹینڈ ، تعمیرشدہ پختہ تھڑوں کھوکھوں اورمستقل ٹھیلے والوں کو ہٹانے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکا ہے،شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے کنارے بالخصوص تھانہ چوک میں مختلف ما فیا کے قبضے میں ہیں جہاں پر مبینہ نذرانہ دیکر کو ئی بھی شخص کسی بھی قسم کے کام کیلئے جگہ لے سکتا ہے ، ہر جگہ ،تجاوزات مافیا مختلف شکلوں میں مو جو د ہیں ،شہر یو ں محمد ساجد ،امانت علی ، محمد قاسم ،امداد حسین ،نبیل اسلم ،محمد سعید بھٹی ،حاجی محمد رفیق ،سلیم اقبال، نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) وہ قومیں کبھی بھی اپنے آپ کو نہیں منوا سکتیں جو تعلیمی میدان میں انقلاب برپا نہیں کرتیں، سرکاری سکولز سسٹم کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولز کا تعلیم کی بہتری میں ایک رول ماڈل ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان اللہ رکھا ایڈوکیٹ نے عثمان کالونی میں نیو کرن پبلک سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی کوششیں قابل ستائش ہیں ، تعلیمی اصطلاحات میں بہتری کے لےئے مزید گنجائش موجود ہے تقریب کے دوران طلبا و طالبات نے مختلف خاکے ،نظمیں اور ٹیبلوز بھی پیش کےئے۔ آخر میں ادارہ ہذا کے ایگزیکٹو چوہدری عبدالواحد اور مہمان خصوصی نے بچوّ ں میں انعامات بھی تقسیم کےئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) جماعت الد عوۃ کمالیہ کے زیر اہتمام آ ل پارٹیز مجلس مشاورت بسلسلہ نظریہ پاکستان 18 مارچ بروز ہفتہ الفلاح میڈی کئیر ہسپتال ماموں کانجن روڈ دن دس بجے منعقد ہو گی۔ تحصیل مسؤل غازی عرفان کے مطابق کانفرس کا مقصدنظریہ پاکستان کی تحریک کو مزید موثر اور مضبوط بنانا ہے تاکہ پاکستان کی 21 کروڑ عوام تجدید عہد اور عزم نو اور اپنی کھوئی ہوئی منزل کو تلاش کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام خواتین ڈے کا انعقاد 
unnamedکمالیہ نئی آواز( بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے کنونئیر انجینئر ظہیر عباس چوہدری نے صحافیو ں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرک ونگ کے زیر اہتمام مورخہ17مارچ برو ز جمعہ کو بمقام عمران بیکرز اینڈ کنفشریز اقبال بازار کمالیہ میں خواتین ڈے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف لائیرز فورم کے ویسٹ پنجاب کے نائب صدر جناب آصف کاٹھیہ صاحب مہمان خصوصی ہو نگے تقریب میں صحافی ، سول سوسائٹی ، اراکین سوسائٹی اور دیگر خاص و عام افراد شرکت کریں گے ۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد خواتین کا عالمی دن اور ہماری عورتیں اور فرائض کی ادائیگی کے علاوہ ان کے حقوق کے بارے میں عوام الناس کو آگاہی اور حقو ق نسوا ں اور آزادی نسواں کے اغراض و مقاصد پر مقررین اپنی رائے کا اظہار کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں