آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی پہلے دس میں دو پاکستانی بھی شامل

دبئی نئی آواز ( نمائندہ کھیل ) آئی سی سی imageٹیسٹ پلیئرزکی نئی ریکنگ جاری کر دی۔

جس کے مطابق یونس خان اور اظہر علی بالترتیب ساتوں اور آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔ ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں یونس خان اور اظہر علی کو ایک ایک درجہ ترقی نے بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر پہنچادیا، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی دو درجہ کی چھلانگ لگاکر دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے، سیکنڈ پوزیشن سے پھسلنے والے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر پہنچ چکے، ہاشم آملا کو بھی دودرجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ٹاپ 10 بولرز کی رینکنگ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، آل راؤنڈرز میں روی چندرن ایشون نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، چند ہی دنوں میں شکیب کو واپس دوسرے نمبر پر پلٹنا پڑگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں