لندن پارلیمنٹ کے قریب حملے میں 4 افراد ہلاک اور بیس سے زیادہ زخمی

Facebooktwittergoogle_pluslinkedinrssyoutubeinstagramby feather

لندن میں پولیس کا کہنا ہے کہ ہاؤس آف پارلیمینٹ کے قریب ’دہشتگردی‘ کے ایک واقعے میں چار افراد ہلاک جبکہ بیس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور دو عام شہری شامل ہیں۔london
آج شام لندن میں پارلیمان کے باہر ویسٹ منسٹر پل پر ایک حملہ آور نے وہاں موجود راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے بعد حملہ آور پیلس آف ویسٹ منسٹر کے دروازوں کی طرف بھاگا۔ اسی دوران اس نے وہاں موجود ایک پولیس اہلکار کو چاقو مار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی حملہ آور چاقو لہراتا ہوا دوسرے پولیس افسر کی جانب بڑھا، موقعے پر موجود پولیس نے اسے گولی مار دی۔
پولیس نے کہا کہ وہ اس واقعے کو ایک دہشت گردی کی ورادات کے طور پر لے رہے ہیں جب تک کہ انھیں اس کے متضاد کوئی مصدقہ اطلاع نہیں مل جاتی۔
ادھر زخمی ہونے والوں میں تین فرانسیسی طلبہ بھی شامل ہیں جو کہ اپنے سکول کے ساتھ ایک دورے پر لندن آئے تھے۔
ادھر وزیراعظم ٹریزا مے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اب سے کچھ دیر بعد کابینہ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گی۔
اس واقعے کی ابتدائی تصدیق برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں دارالعوام کے قائد ایوان ڈیوڈ لڈنگٹن نے کی تھی۔ انھوں نے ارکان پارلیمان کو بتایا کہ حملہ آور کو پولیس نے گولی مار دی ہے۔
پارلیمینٹ ہاؤس کے اندر موجود سٹاف اور دیگر لوگوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے دفاتر سے باہر نہ نکلیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی جمعرات کو معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
قبل ازیں سیاست دانوں اور اخبارنویسوں نے ٹویٹ کی تھیں کہ انھوں نے پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر گولی چلائے جانے کی آواز سنی ہیں۔ چند عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انھوں نے لوگوں کو ابتدائی طبی امداد حاصل کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاوئننگ کے ایک ترجمان نے وزیر اعظم کی خیریت کی تصدیق بھی کی۔
لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ لندن میں ہاؤس آف پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے واقعے کو تب تک ایک دہشتگرد حملہ تصور کیا جائے گا جب تک اس کے منافی شواہد نہ مل جائیں۔
انھوں نے کہا کہ ان کی پولیس کے عبوری کمشنر سے بات ہوئی ہے اور ہنگامی تفتیش جاری ہے۔
انھوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ افسوس و ہمدردی بھی کیا۔، پارلیمنٹ میں اس واقع کے بعد ایک ایئر ایمبولینس (ہیلی کاپٹر) کو بھی اترتے دیکھا گیا ، لندن کے ٹرانسپورٹ کے ادارے نے کہا ہے کہ انھوں نے پولیس کی درخواست پر ویسٹ منسٹر زیر زمین ریلوے سٹیشن کو بند کر دیا ہے۔

474 total views, 1 views today

share

Share to Google Plus
Share to MyWorld
[Total: 0    Average: 0/5]

Leave a Reply

Your email address will not be published.

advertise