امریکی سینیٹ نے 484 بلین ڈالرز کا امدادی پیکج منظور کر دیا

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے اتفاق رائے سے 484 بلین امریکی ڈالرز کا امدادی پیکج منظور کر لیا ہے۔

امدادی پیکج میں منظور کی جانے والی رقم سے چھوٹے کاروباری افراد کی معاونت کی جائے گی۔ اس رقم کو اسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے اور ٹیسٹنگ کی سہولتوں کو بہتر بنانے پر بھی خرچ کیا جائے گا۔ امریکی  سینیٹ نے 27 مارچ کو کورونا وائرس کے سبب ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 20 کھرب ڈالرز کے امدادی پیکج کی منظوری دی تھی۔ امریکی سینیٹ میں کئی دن تک تک ہونے والے US-Senateطویل بحث و مباحثے کے بعد انتہائی منقسم سینیٹ نے متفقہ طور پر امدادی پیکج منظور کیا تھا۔

امدادی پیکج  پر ہونے والی رائے شماری میں ایک بھی ووٹ مخالفت میں نہیں آیا تھا اور 96 ووٹ اس کے حق میں پڑے تھے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے امدادی پیکج میں منظور کی جانے والی رقم بیروزگار ہونے والے افراد اور کورونا متاثرین کی مدد کے لیے جنگی بنیادوں پر طبی آلات کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔ امریکی صدر کا زرعی شعبے کیلئے 19 ارب ڈالر امدادی پیکج کا اعلان منظور کیے جانے والے امدادی پیکج کے ایک حصے سے صنعتی شعبے کی مدد بھی کی جانی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں