برطانیہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی یوم اقبال کے حوالے سے خصوصی نشست

( نئی آواز )

برطانیہ میں مقیم تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی طرف سے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا

image 

 تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقہ سلو ء میں پی ٹی آئی  لندن کے سابقہ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری جابر فاروق اور   کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی ہیومین رائٹس کمیشن انگلینڈ رانا ساجد سہیل کی طرف سے نو نومبر کے حوالے سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس کو اقبال بیٹھک کا نام دیا گیا جس میں تحریک انصاف برطانیہ کے سابقہ صدر عاصم خان ، سابقہ جنرل سیکریٹری نعیم الفت ، فرزانہ مختار ، سجاد بٹ ، سکندر خان ، سابقہ سیکریٹری اطلاعات لندن تقویم احسن صدیقی ، عبدالحمید باما ، محمد قیصر ، عرفان راجہ ، عمران درانی زوہیب صدیقی اور نعمان رانا سمیت دیگر اہم رہنماؤں کی شرکت

image

میزبان جابر فاروق نے شرکاہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر برطانیہ کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے  ۔

image

تحریک انصاف برطانیہ کے سابقہ صدر عاصم خان نے  اپنی گفتگو کے دوران علامہ اقبال کے زندگی کے مختلف نہایت ہی اچھے اور دلچسپ واقعات بھی سنائے ان کا مزید کہنا تھا کہ اقبال جیسا شاعر اور لیڈر دنیا میں صدیوں کے بعد ہی آتا ہے علامہ اقبال وہ شخص ہیں جنہوں نے فلسفہ اسلام ، اور قرآن و حدیث کی تعلیمات کو اپنی شاعری میں منتقل کیا عاصم خان اپنی گفتگو کے درمیان وقتا” فوقتا اقبال کے مشہور اشعار کا بھی حوالہ دیتے رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج یورپ اور مغرب میں اقبالیات پر ریسرچ ہو رہی ہے اور انکے تھنک ٹینک ان سے بڑا استعفادہ حاصل کر رہے ہیں اقبال کے شاہین کے نظریے کو بڑے بڑے پراجکٹ میں تبدیل کیا جاُرہا ہے اور بد قسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے اقبالیات اور فلسفہ اقبال کو ایک دن میں بند کر دیا ہے ۔ بالخصوص ہماری نوجوان نسل  کو اقبال کے فلسفہ  خودی سے بہت دور لے جایا جا رہا ہے  ۔ ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نوجوان نسل کو اقبالیات کی تعلیم دی جائے جو پاکستان کو بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ۔

image

رانا ساجد سہیل کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے ایک الگ آزاد اسلامی ملک حاصل کرنے کے لئے بے شمار قربانیاں دیں لیکن بد قسمتی سے آج ایک مخصوص طاقتور طبقہ ان قربانیوں سے نا جائز فائدہ اٹھا رہا ہے جس کے خلاف ہمیں متحد ہو کر لڑنا ہو گا ۔

image

شرکاہ کی جانب سے علامہ اقبال کے مختلف اشعار بھی سنائے گئے اور اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا عزم بھی کیا گیا کہ کسی بھی سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر سب لوگ پاکستان بہتری اور تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گے جو کہ اقبال کا خواب تھا ۔شرکاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان ایک واحد انسان ہے جو کہ اقبال کے فلسفہ خودی پر ڈٹ کے کھڑا ہے اور وہ وقت کے فرعونوں سے اکیلا ہی ٹکرا رہا ہے جس کے خلاف مفاد پرست طبقہ ایک ساتھ اکٹھا ہو جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب انشااللہ اقبال کا خواب نئے پاکستان کی شکل میں پورا ہو گا جو کہ ایک اسلامی فلاحی ریاست ہو گیب

image

برطانیہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی یوم اقبال کے حوالے سے خصوصی نشست“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں